Shama Homeo Clinic Logo
Shama Homeo Clinic
Get Well, Stay Well
Back to Blog

Abroma Augusta

Abroma Augusta
شوگر اور ابروما آگسٹا Abroma Augusta : ذیابیطس/ شوگر میں ابروما آگسٹا ایک نہایت اہم دوا ہے۔ شوگر Diabetes Mellitus بالخصوص ٹائپ 2 ذیابیطس کے ابتدائی و درمیانی مراحل، نیز شوگر سے متعلق ثانوی secondary پیچیدگیوں میں اسے بطور کلیدی دوا Key Remedy استعمال کیا جاتا ہےـ یہ دوا الٹ کمبل Devil's Cotton نامی پودے کی تازہ جڑ کی چھال Bark of Fresh Root سے تیار کی جاتی ہے۔ ہومیوپیتھک طریقۂ علاج میں اسے شوگر کے مریضوں کی جسمانی کمزوری، بار بار پیشاب آنے اور پیاس کی شدت کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک مؤثر علاج تسلیم کیا جاتا ہے۔ ابروما آگسٹا پینکریاز (لبلبہ) اور اعصابی نظام پر اثر انداز ہو کر میٹابولزم کو متوازن کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ جسم کے خلیات میں انسولین کی حساسیت Insulin Sensitivity کو بہتری کی طرف لاتی ہے۔ گردوں Kidneys کے ذریعے گلوکوز کے اخراج کی اضافی شرح کو اعتدال پر لانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ شوگر کے مریضوں میں جب درج ذیل علامات نمایاں ہوں تو ابروما آگسٹا کا انتخاب کیا جاتا ہے: کثرتِ بول Polyuria، پیشاب کا بار بار اور کثرت سے آنا، بالخصوص رات کے وقت جب کہ پیشاب رنگت میں شفاف Clear Watery یا ہلکے پیلے رنگ کا ہوتا ہے۔ پیشاب کا لیبارٹری ٹیسٹ کروانے پر شوگر Glucose/Sugar in Urine اور زیادہ سپیسیفک گریوٹی High Specific Gravity پائی جاتی ہے۔ شدید اور غیر معمولی پیاس لگناPolydipsia مریض کثرت سے پانی پیتا ہے، لیکن پانی پینے کے باوجود حلق اور منہ کی خشکی دور نہیں ہوتی۔ غیر معمولی بھوک اور وزن میں کمی Polyphagia & Weight Loss مریض کو بار بار شدید بھوک محسوس ہوتی ہے، لیکن غذا کے باوجود جسمانی گوشت گھلتا چلا جاتا ہے اور وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے۔ خشک جلد اور خارش Dry Skin & Pruritus شوگر کے سبب جلد پر شدید خشکی اور خارش ہوتی ہے۔ ہاتھ پاؤں اور تناسلی اعضاء Genital area کے ارد گرد خارش کی شکایت عام ہوتی ہے۔ ذرا سی چوٹ لگنے یا خارش کرنے پر دانے یا پھوڑے Boils/Carbuncles بننے کا رجحان پایا جاتا ہے۔ اعصابی و جسمانی نقاہت General Debility & Neuropathy شدید سستی، کاہلی، جسم میں درد اور ٹانگوں میں وزنی پن۔ پاؤں کے تلووں میں جلن Burning Feet Syndrome یا سنسناہٹ محسوس ہونا۔ مریض ہر وقت تھکن اور کسل مندی کا شکار رہتا ہے۔ شوگر کی وجہ سے مردانہ اعصابی و جنسی کمزوری یا رغبت میں شدید کمی واقع ہو جاتی ہے۔ مریض میں چڑچڑا پن، بوجھل پن اور عدم توجہی کا رجحان پایا جاتا ہے۔ طریقہ استعمال : شوگر کی بنیادی اور جلی علامات کثرتِ پیشاب، پیاس، خشکی میں مدر ٹنکچر Abroma Augusta Q سب سے زیادہ مستعمل ہے۔ 10 سے 15 قطرے نیم گرم پانی کے آدھے کپ میں دن میں 3 بار کھانے کے 30 منٹ بعد یا پہلے۔ * اگر مریض کو ساتھ میں اعصابی درد، شدید خارش یا مزاجی علامات بھی ہوں تو 3X یا 6X پوٹینسی، یا 30C کی خوراکیں دی جاتی ہیں دیگر ادویات کے ساتھ موازنہ: Abroma Augusta کثرتِ پیشاب ، شدید پیاس ، جلد کی خشکی، خارش اور دانے بننے کا رجحان۔ | Syzygium Jambolanum شوگر میں پیشاب کی مقدار کم کرنے اور گلوکوز لیول کو فوراً نیچے لانے کے لیے سب سے زیادہ مستعمل۔ | Gymnema Sylvestre شوگر کی وجہ سے ہونے والی شدید جسمانی کمزوری اور وزن کے گھٹنے میں مفید۔ Uranium Nitricum شوگر کے ساتھ معدے کی خرابی، السر، اور زیادہ بھوک۔ Phosphoric Acid اعصابی تناؤ، غم یا دماغی تھکن کے بعد پیدا ہونے والی شوگر۔ یاد رہے کہ ہومیوپیتھک دوا کے استعمال کے دوران فاسٹنگ اور رینڈم بلڈ شوگر کا گلوکومیٹر سے باقاعدہ معائنہ لازمی رکھیں۔ نشاستہ دار اور میٹھی غذاؤں سے پرہیز، اور روزانہ مناسب پیدل چلنا علاج کا لازمی حصہ ہے۔ دوا کا انتخاب ہمیشہ ہومیوپیتھک معالج کے مشورے اور مریض کی مکمل کیس ہسٹری کے مطابق کرنا چاہیے

Consult with our Specialists

Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.

Book a Consultation
Book Appointment WhatsApp
Shama Assistant
Online
Hello! Welcome to Shama Homeo Clinic. 🌿 I am your AI receptionist. How can I help you today?
Just now
0
Cart Summary
Rs. 0
Checkout Now
Search Products
Start typing to search products...
Your Cart
0
Your Cart is Empty

You haven't added any homeopathic remedies to your cart yet.

Explore Shop