Back to Blog
Alfalfa
الفاالفا Alfalfa :
ہومیوپیتھی میں ایک بہترین ٹانک اور بافتوں tissues کی غذائیت بحال کرنے والی اہم دوا ہے۔ اس کا نباتاتی نام
Medicago sativa
ہے ـ یہ دوا جسمانی و ذہنی طاقت بحال کرنے، وزن بڑھانے اور میٹابولزم کو درست کرنے کے لیے بے حد مشہور ہے۔ الفاالفا ایک Nutritive Tonic غذائی مقوی دوا ہے۔
یہ جسم کے اندر غذا کو جذب کرنے کی صلاحیت
کو بڑھاتی ہے۔ خون کی کمی (Anemia)، جسمانی کمزوری، اور بیماری کے بعد ہونے والی ناہمواری کو دور کرتی ہے۔
مریض کو ذہنی طور پر شاداب، خوشگوار اور تروتازہ کرتی ہےـ جس سے ذہنی تھکن اور افسردگی ختم ہوتی ہے۔ یہ دوا بہترین اور پرسکون نیند لاتی ہے اور قدرتی بھوک پیدا کرتی ہےـ
الفا الفا وزن کو نارمل حد تک بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ ذیابیطس Diabetes کے مریضوں کے لیے الفاالفا ایک بہترین معاون Supportive دوا ہےـ
شوگر کی وجہ سے جسم میں جو ٹشوز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتے ہیں اور شدید جسمانی نقاہت پیدا ہوتی ہے، الفاالفا اسے بحال کرتی ہے۔
شوگر کے جن مریضوں کا وزن تیزی سے گر رہا ہو اور جسم سکڑ رہا ہو، ان کے وزن اور طاقت کو بحال کرتی ہے۔
شوگر میں بار بار پیشاب آنے کی علامات اور پیشاب میں نائٹروجن یا یوریا کا اخراج کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔
الفاالفا بذاتِ خود شوگر کم کرنے والی مرکزی دوا نہیں ہے، لیکن یہ جسمانی میٹابولزم کو منظم کر کے انسولین اور غذائی اجزاء کے جذب کو بہتر بناتی ہے۔
الفاالفا کی سب سے مؤثر اور عام استعمال ہونے والی پوٹینسی
Mother Tincture (Q)
ہے۔ خوراک: 15 سے 20 قطرے آدھے کپ سادہ پانی میں ملا کر دن میں 3 بار کھانا کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے یا بعد میں لیں۔ بہتر نتائج کے لیے 1 سے 2 ماہ مسلسل استعمال کریں ۔ اگر ٹیبلٹ کی شکل میں ہو تو 2 سے 4 گولیاں دن میں 3 بار چبا کر استعمال کریں۔
اگر سیرپ کی صورت میں ہو تو 1 سے 2 کھانے کے چمچ دن میں 3 بار لیں۔ لیکن شوگر کے مریض سے اگر سیرپ کی صورت میں لینا چاہتے ہیں تو صرف شوگر فری سیرپ استعمال کریں ۔
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation