Back to Blog
Asthma دمہ
دمہ
Asthma:
دمہ ایک دائمی سانس کی بیماری ہے جو سانس کی نالیوں میں سوزش اور تنگی کا باعث بنتی ہے، جس سے سانس لینے میں دشواری، کھانسی، اور سینے میں جکڑن جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ یہ مرض بچوں اور بڑوں دونوں کو متاثر کر سکتا ہے اور اس کا علاج نہ ہونے پر زندگی کو خطرناک حد تک متاثر ہو سکتی ہے۔
*وجوہات*
1.جینیاتی عوامل:
خاندان میں دمہ یا الرجی کی تاریخ ہونا۔
2. ماحولیاتی عوامل: دھول، مٹی، پولن، جانوروں کے بال، اور فنگس جیسے الرجین۔
3. ہوا کی آلودگی:
گاڑیوں کے دھوئیں، صنعتی فضلہ، اور سگریٹ کا دھواں۔
4. سردی یا نم موسم: سردیوں میں دمہ کے حملے بڑھ سکتے ہیں۔
5. جذباتی دباؤ:
تناؤ، پریشانی، یا خوشی کے شدید جذبات۔
6. ورزش:
کچھ افراد میں جسمانی مشقت یا ورزش سے دمہ کے حملے شروع ہو سکتے ہیں۔
7. انفیکشنز: نزلہ، زکام، یا سانس کی دیگر بیماریاں۔
*علامات:*
1. سانس لینے میں دشواری:
خاص طور پر سانس باہر نکالتے وقت۔
2. کھانسی:
خشک یا بلغم والی کھانسی، اکثر رات یا صبح کے وقت بڑھ جاتی ہے۔
3. سینے میں جکڑن: سینے پر بوجھ محسوس ہونا۔
4. گھرگھراہٹ:
سانس لیتے وقت سیٹی جیسی آواز آنا۔
5. تھکاوٹ:
سانس کی دشواری کی وجہ سے جسمانی کمزوری۔
*احتیاطی تدابیر:*
1.الرجین سے بچاؤ:
دھول، مٹی، اور پولن سے دور رہیں۔ گھر کو صاف اور ہوا دار رکھیں۔
2. ہوا کی آلودگی سے بچیں:
گاڑیوں کے دھوئیں اور صنعتی علاقوں سے دور رہیں۔
3.سگریٹ نوشی ترک کریں: سگریٹ کا دھواں دمہ کو بڑھاتا ہے۔
4. ورزش میں احتیاط: ورزش سے پہلے وارم اپ کریں اور ڈاکٹر کے مشورے سے مناسب ورزش کریں۔ زیادہ مشقت والا کام ڈاکٹر کے مشورے سے کریں
5. جذباتی توازن:
تناؤ اور پریشانی کو کم کرنے کے لیے یوگا یا مراقبہ کریں۔
6.مناسب لباس:
سردیوں میں گرم کپڑے پہن کر رہیں۔
ہومیوپیتھک علاج:
ہومیوپیتھی میں دمہ کا علاج مریض کی علامات اور نوعیت پر مبنی ہوتا ہے۔ چند اہم ہومیوپیتھک ادویات عمومی راہنمائی کے لیے دی جا رہی ہیں:
*1. آرسینک البم (Arsenic Album)*
آدھی رات کے بعد (1 سے 2 بجے) دمہ کا دورہ۔ لیٹنے سے سانس بند ہونا، تھوڑا تھوڑا پانی بار بار پینا اور موت کا خوف۔
*2. اپیکاک (Ipecac)*
سانس میں سیٹی جیسی آواز۔ سینے میں بلغم کا بھرا ہوا محسوس ہونا لیکن خارج نہ ہونا۔ مسلسل متلی (Nausea) کا احساس۔
*3. اینٹم ٹارٹ (Antim Tart)*
پھیپھڑوں میں بلغم کی کھرکھراہٹ (Rattling)۔ مریض بلغم نکالنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ زبان پر سفید تہہ۔
*4. برائیونیا (Bryonia)*
خشک کھانسی۔ حرکت کرنے سے تکلیف کا بڑھنا۔ مریض سینے کو ہاتھ سے پکڑ کر کھانستا ہے تاکہ حرکت نہ ہو۔ شدید پیاس۔
*5. سپونجیا (Spongia)*
کھانسی ایسی جیسے آری سے لکڑی کاٹی جا رہی ہو۔ دم گھٹنے کا احساس۔ گرم مشروبات سے سکون ملنا۔
*6. کالی کارب (Kali Carb)*
صبح 3 سے 5 بجے کے درمیان دمہ کا دورہ۔ اگے جھک کر بیٹھنے سے سکون ملنا۔ آنکھوں کے اوپر سوجن۔
*7. بلاٹا اورینٹیلس (Blatta Orientalis)*
شدید دمہ، خاص طور پر جب مریض موٹا ہو۔ بارش کے موسم میں تکلیف کا بڑھنا۔ یہ اکثر مدر ٹنکچر (Q) میں دی جاتی ہے۔
*8. نیٹر میور (Natrum Mur)*
دمہ جو شام کے وقت یا سمندر کے کنارے جانے سے بڑھے۔ نمک کی خواہش۔ ذہنی تناؤ سے سانس کا مسئلہ۔
*9. گرائنڈیلیا (Grindelia)*
جیسے ہی مریض سونے لگتا ہے، سانس رک جاتی ہے اور وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھتا ہے۔ پھیپھڑوں میں لیس دار بلغم۔
*10. برومیم (Bromium)*
ملاحوں یا سمندر کے قریب رہنے والوں کا دمہ۔ سانس لیتے وقت گلے میں خراش محسوس ہونا۔
*11. ڈروسرا (Drosera)*
کالی کھانسی جیسے دورے۔ رات کو لیٹتے ہی کھانسی کا شروع ہونا۔ بولنے سے تکلیف کا بڑھنا۔
*12. ایمبرگريسیا (Ambra Grisea)*
عصبی دمہ (Nervous Asthma)۔ لوگوں کی موجودگی میں یا اجنبیوں کے سامنے سانس اکھڑنا۔ بڑھاپے کا دمہ۔
*13. ہیپر سلف (Hepar Sulph)*
ٹھنڈی ہوا لگنے سے دمہ کا شروع ہونا۔ مریض بہت زیادہ حساس ہوتا ہے۔ بلغم نکالنے میں مشکل۔
*14. آرسینک آیوڈ (Arsenic Iod)*
دمہ کے ساتھ نزلہ اور چھینکیں۔ پھیپھڑوں سے بدبودار مواد کا اخراج۔ کمزوری اور وزن کا گرنا۔
*15. سمبوکس (Sambucus)*
بچوں کا دمہ۔ ناک بند ہونا اور بچہ اچانک سانس رکنے کی وجہ سے جاگ پڑے۔ سوتے وقت پسینہ نہ آنا، جاگنے پر آنا۔
*16. میڈورائینم (Medorrhinum)*
گھٹنوں کے بل جھک کر بیٹھنے (Knee-chest position) سے سانس میں بہتری آنا۔ خاندانی ہسٹری میں دمہ ہونا۔
*17. نیٹرم سلف (Natrum Sulph)*
مرطوب یا نمی والے موسم میں دمہ۔ صبح کے وقت بلغم کا اخراج۔ بارش کے دنوں میں تکلیف زیادہ ہونا۔
*18. لکیسس (Lachesis)*
سو کر اٹھنے کے بعد سانس کی تکلیف کا بڑھنا۔ گلے میں کچھ بھی بندھا ہوا برداشت نہ کرنا (تنگ کالر یا ٹائی وغیرہ سے الرجی)۔
*19. کاربو ویج (Carbo Veg)*
آخری درجے کا دمہ۔ مریض کو پنکھے کی ہوا کی شدید خواہش ہوتی ہے۔ پیٹ میں گیس اور بدہضمی۔
*20. لابیلا (Lobelia)*
سینے میں جکڑن اور کمزوری کا احساس۔ ایسا محسوس ہونا جیسے دل رک جائے گا۔ تھوڑی سی حرکت سے سانس چڑھنا۔
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation