Shama Homeo Clinic Logo
Shama Homeo Clinic
Get Well, Stay Well
Back to Blog

بیرٹیس ایسوفیگس (Barrett's Esophagus)

بیرٹیس ایسوفیگس (Barrett's Esophagus)
نظام انہضام کے امراض اور ہومیوپیتھی ڈاکٹر رضوان ثاقب BHMS 03037578803 پندرھویں قسط بیرٹیس ایسوفیگس (Barrett's Esophagus) یہ ایک ایسی طبی حالت ہے جس میں خوراک کی نالی (Esophagus) کے نچلے حصے کے خلیات (Cells) تبدیل ہو کر آنتوں کے خلیات جیسے بن جاتے ہیں۔ یہ تبدیلی عام طور پر طویل عرصے تک معدے کے تیزاب اور تیزابی مادوں کے خوراک کی نالی میں مسلسل واپس آنے (Chronic GERD / Acid Reflux) کی وجہ سے ہوتی ہے۔ تیزابیت کی وجہ سے نالی کا اندرونی استر (Lining) متاثر ہوتا ہے اور اپنے آپ کو تیزاب سے بچانے کے لیے اپنی ساخت بدل لیتا ہے۔ یہ حالت خود کینسر نہیں ہے، لیکن اس سے خوراک کی نالی کے کینسر (Esophageal Adenocarcinoma) کا خطرہ قدرے بڑھ جاتا ہے۔علامات: بیرٹیس ایسوفیگس کی اپنی کوئی مخصوص علامات نہیں ہوتیں، بلکہ اس کی علامات وہی ہیں جو معدے کی شدید تیزابیت اور GERD میں ہوتی ہیں ـ سینے میں مسلسل اور شدید جلن Heartburn، کھانا یا تیزابی مادہ حلق میں واپس آنا (Regurgitation)، کھانا نگلنے میں دشواری یا تکلیف (Dysphagia)، پیٹ کے اوپری حصے یا سینے میں درد کبھی کبھار حلق میں سوجن یا مسلسل خشک کھانسی وجوہات: طویل المدتی تیزابیت (Chronic GERD) یعنی خوراک کی نالی میں تیزاب کا بار بار اوپر آنا اس کی بنیادی وجہ ہے۔ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں یہ زیادہ عام ہے۔ مردوں میں یہ حالت خواتین کے مقابلے میں زیادہ دیکھی جاتی ہے۔ موٹاپا، خاص طور پر پیٹ کی چربی جو معدے پر دباؤ ڈالتی ہے اس مرض کا باعث بنتی ہے۔ سگریٹ نوشی سے خوراک کی نالی کے والو (Sphincter) کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور بیرٹیس ایسوفیگس کا مرض پیدا ہوجاتا ہے۔ تشخیص: بیرٹیس ایسوفیگس کی حتمی تشخیص صرف علامات کی بنیاد پر نہیں ہو سکتی، اس کے لیے درج ذیل طریقہ کار اپنایا جاتا ہے: 1. انڈواسکوپی (Upper Endoscopy): ایک باریک کیمرے والی ٹیوب حلق کے ذریعے خوراک کی نالی میں ڈالی جاتی ہے تاکہ نالی کی اندرونی رنگت اور ساخت کا جائزہ لیا جا سکے۔ 2. بائیوپسی (Biopsy): انڈواسکوپی کے دوران نالی کے متاثرہ حصے سے خلیات کا چھوٹا نمونہ لے کر لیبارٹری میں مائیکروسکوپ کے ذریعے معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ خلیات کی تبدیلی Metaplasia اور Dysplasia کا تعین ہو سکے۔ علاج: Nux Vomica: بیرٹیس ایسوفیگس کے ساتھ جلن، معدے میں بھاری پن، غیر متوازن خوراک اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے ہونے والی تیزابیت ۔ Arsenicum Album: بیرٹیس ایسوفیگس کے ساتھ سینے میں شدید جلن جو گرم مشروبات سے بہتر ہو اور رات کے وقت بڑھے۔ Pulsatilla: بیرٹیس ایسوفیگس کے ساتھ چربی والی یا ثقیل غذا کھانے کے بعد پیدا ہونے والی تیزابیت۔ Carbo Vegetabilis: بیرٹیس ایسوفیگس اور پیٹ کا اوپری حصہ پھولنا، مسلسل ڈکاریں آنا اور سینے میں جلن۔ Lycopodium: بیرٹیس ایسوفیگس کے ساتھ پیٹ کے نچلے حصے میں گیس، شام 4 سے 8 بجے کے درمیان علامات میں اضافہ۔ Robinia: بیرٹیس ایسوفیگس اور انتہا درجے کی تیزابیت، ترش ڈکاریں اور رات کو کھٹا پانی حلق میں آنا۔ Iris Versicolor: بیرٹیس ایسوفیگس اور سارے نظام انہضام میں جلن اور تلخ یا ترش قے ہونا۔ Phosphorus: بیرٹیس ایسوفیگس کے ساتھ ٹھنڈا پانی پینے کی شدید خواہش، لیکن پانی معدے میں گرم ہوتے ہی قے ہو جانا۔ Natrum Phosphoricum: بیرٹیس ایسوفیگس اور جسم میں تیزابیت کی زیادتی، زبان پر زرد تہہ کا ہونا۔ Asafoetida: بیرٹیس ایسوفیگس اور خوراک کی نالی میں الٹی حرکت (Reverse Peristalsis) اور نالی میں گولا سا محسوس ہونا۔ Sulfur: بیرٹیس ایسوفیگس کے ساتھ سینے اور معدے میں مسلسل جلن، صبح کے وقت علامات کا زیادہ ہونا۔ Argentum Nitricum: بیرٹیس ایسوفیگس کے دوران پیٹ پھولنا، بہت زیادہ ڈکاریں آنا اور معدے میں کھچاؤ۔ Hydrastis Canadensis: بیرٹیس ایسوفیگس اور معدے کی دائمی سوزش، زبان پر چپچپا مادّہ اور کمزوری۔ China Officinalis: بیرٹیس ایسوفیگس کے ساتھ پورا پیٹ گیس سے بھر جانا، ڈکاریں آنے سے بھی افاقہ نہ ہونا۔ Condurango: بیرٹیس ایسوفیگس کی وجہ سے خوراک کی نالی میں زخم یا درد کا احساس اور نگلنے میں دشواری۔ Bismuth: بیرٹیس ایسوفیگس کے ساتھ کھانا کھاتے ہی معدے میں شدید درد اور قے کا رجحان۔ Kali Bichromicum: بیرٹیس ایسوفیگس کے ساتھ حلق اور خوراک کی نالی میں لیس دار مادّہ اور جلن۔ Abies Nigra: بیرٹیس ایسوفیگس کے دوران معدے کے اوپری حصے میں یوں محسوس ہونا جیسے کوئی سخت ابلا ہوا انڈا اٹکا ہوا ہے۔ Calcarea Carbonica: بیرٹیس ایسوفیگس کے ساتھ ترش ڈکاریں، معدے میں تنگی کا احساس اور جلن۔ Anacardium Orientalis: بیرٹیس ایسوفیگس کے دوران کھانا کھانے کے بعد معدے کے درد اور جلن میں عارضی افاقہ۔ Graphites: بیرٹیس ایسوفیگس کے دوران معدے میں جلن اور ڈکاریں جو کھانا کھانے سے عارضی طور پر کم ہوں۔ Magnesia Carbonica: بیرٹیس ایسوفیگس اور کھٹی قے، ترش ڈکاریں اور معدے میں تیزابی ابال۔ Capsicum: بیرٹیس ایسوفیگس اور خوراک کی نالی اور معدے میں مرچوں جیسی شدید جلن۔ Ornithogalum Umbellatum: بیرٹیس ایسوفیگس میں خوراک کی نالی کے نچلے حصے میں سختی، درد اور تیزابیت۔ Lachesis: بیرٹیس ایسوفیگس کے دوران گلے میں اٹکن کا احساس اور تنگی کا شدت سے احساس حفاظتی تدابیر: وزن کو کنٹرول میں رکھیں ، پیٹ پر اضافی چربی معدے پر دباؤ ڈالتی ہے جس سے تیزاب اوپر نالی میں جاتا ہے۔ کھانے کے فوراً بعد نہ لیٹیں، کھانا کھانے کے کم از کم 2 سے 3 گھنٹے بعد تک سوئیں یا لیٹیں۔ بستر کا سرہانا اونچا رکھیں، سوتے وقت بستر کے سرہانے کو 6 سے 8 انچ اونچا رکھیں تاکہ جاذبہ ثقل (Gravity) کے ذریعے تیزاب معدے میں ہی رہے۔ تنگ کپڑوں سے پرہیز کریں، پیٹ اور کمر پر تنگ کپڑے یا بیلٹ نہ باندھیں۔ ایک ساتھ پیٹ بھر کر کھانے کے بجائے دن میں 4-5 بار تھوڑا تھوڑا کر کے کھائیں۔ چونکہ یہ حالت کینسر کا رسک بڑھا سکتی ہے، اس لیے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق باقاعدگی سے چیک اپ کروائیں۔ نوٹ: علامات کی شدت اور مریض کی انفرادی حالت کے مطابق دوا کی صحیح پوٹینسی کےانتخاب کے لیے ہمیشہ ایک مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ سیلف میڈیکیشن کسی صورت بھی درست نہیں، یہ نظام انہضام کے امراض اور ہومیوپیتھک علاج کی پندرھویں قسط ہے اور یہ مضمون ابھی جاری ہے، اگلی قسط انشاءاللہ جلد شیئر کر دی جائے گی، میں ہومیوپیتھی کا ایک ادنیٰ طالب علم ہوں، اس مضمون میں آپ جو کمی بیشی محسوس کریں مجھے ضرور آگاہ کریں اور اگر آپ کے تجربے میں کوئی ایسی میڈیسن ہے جو اس مرض میں بہت اچھا رزلٹ دیتی ہے تو وہ بھی میرے نمبر 03037578803 پر ضرور شیئر کر دیں، میں آپ کا احسان مند ہوں گاـ شکریہ

Consult with our Specialists

Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.

Book a Consultation
Book Appointment WhatsApp
Shama Assistant
Online
Hello! Welcome to Shama Homeo Clinic. 🌿 I am your AI receptionist. How can I help you today?
Just now
0
Cart Summary
Rs. 0
Checkout Now
Search Products
Start typing to search products...
Your Cart
0
Your Cart is Empty

You haven't added any homeopathic remedies to your cart yet.

Explore Shop