Back to Blog
Colchicum autumnale
کالچیکم آٹمنیل
Colchicum autumnale
یہ ایلوپیتھک ھومیوپیتھک اور طب یونانی سب کی سانجھی دوا ہے - اسے میڈو سیفران
Meadow saffaoan
بھی کہا جاتا ہے
یہ جھاڑی کی قسم کا پودا جرمنی فرانس اور یورپ کے بہت سے حصوں میں پایا جاتا ہے
اس پودے کی جڑ میں ایک گھٹلی ہوتی ہے اس گھٹلی میں سے ہر سال ایک نیا پودا اگتا ہے اسی گھٹلی کو اس وقت جب یہ پودا اگا نہ ھو کاٹ لیتے ھیں اور کوٹ کر لئی سی بنا لیتے ھیں اور یہ تمام ایک ململ کے کپڑے میں باندھ کر دبایا جاتا ہے اب جو مواد خارج ہوتا ہے اس کو وزن کر کے برابر مقدار میں سٹرانگ الکوحل ملا دیتے ہیں
اور اسے آٹھ دن کیلئے اندھیرے کمرے میں رکھ چھوڑتے ہیں
آٹھ دن کے بعد اس کو نتھار کر فلٹر کر کے ثنکچر علیحدہ کر لیا جاتا ھے اس ٹنکچر میں دوا کی طاقت 1/2 ہوتی ہے
میں حسب علامات اس دوا کو استعمال کر سکتے ہیں
Acute rheumatic pericarditis
دل کی اوپر والی جھلی کی سوزشی دردیں
لکھتے وقت کئی لفظ چھوٹ جاتے ہیں
طبعیت کئی چیزوں کی خواہش کرتی ہے مگر وہی چیز سامنے آنے پر اچاٹ ہو جاتی ہے
ایک عجیب وغریب متضاد علامت یہ ہے کہ معدے میں یاتو جلن ہوتی ہے یا برف جیسی ٹھنڈک
موسم خزاں کے پیچش میں بہت فائدہ مند ہے
اس دوا کی سب سے بڑی علامت مرض چاہے کوئی بھی ہو کھانا پکنے کی بو سے متلی آتی ہے حتیٰ کہ غشی بھی آجاتی ہے
ساگ اور سبزیاں کھانے والوں کے اپھارے کی اس سے بڑھ کر شاید ہی کوئی دوا ہو
پیتھالوجیکل بنیادوں پر اسے تین طاقت سے بارہ ایکس تک استعمال کرائیں اور کرانک امراض وعلامات میں تیس، دوسو، ون ایم کے بہت اچھے رزلٹ ہیں
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation