Back to Blog
Esophageal Varices
نظام انہضام اور ہومیوپیتھی
ڈاکٹر رضوان ثاقب
BHMS
03037578803
سولہویں قسط
Esophageal Varices
خوراک کی نالی کی رگیں پھول جانا:
یہ ایک اہم طبی حالت ہے جو زیادہ تر جگر کی سنگین بیماریوں سے ہوتی ہے۔ اس مرض میں
خوراک کی نالی Esophagus کے نچلے حصے کی باریک رگیں Veins پھول جاتی ہیں اور ان میں خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ جب ان رگوں پر دباؤ حد سے بڑھ جائے تو یہ پھٹ جاتی ہیں، جس سے شدید اور جان لیوا خون بہنا Hemorrhage شروع ہو سکتا ہے۔
وجوہات:
Cirrhosis of Liver: جگر کا سکڑنا یا سخت ہونا اس کی سب سے بڑی
وجہ ہے۔
Portal Hypertension:
جگر میں خون لے جانے والی مرکزی رگ Portal Vein میں بلڈ پریشر کا بڑھ جانا بھی Esophageal Varices
کا باعث بنتا ہے
Portal Vein Thrombosis:
پورٹل وین میں خون کا لوتھڑا Clot بن جانا Esophageal Varices
ایک بڑی وجہ ہے
Chronic Hepatitis B & C:
جگر کے پرانے وائرل انفیکشنز بھی Esophageal Varices کی وجہ ہو سکتے ہیں
Alcoholic Liver Disease:
الکحل کے کثرتِ استعمال سے جگر کا خراب ہونا الکوحلک لیور ڈیزیز کہلاتا ہے اورEsophageal Varices کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے
علامات :
جب تک رگیں پھٹ نہ جائیں، عام طور پر کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ رگیں پھٹنے کی صورت میں درج ذیل علامات ظاہر ہوتی ہیں:
خون کی قے
Hematemesis:
کافی کے مائع جیسی یا گہرے سرخ رنگ کی الٹی میں خون آنا۔
سیاہ پاخانے
Melena:
سیاہ یا گہرے تارکول جیسے بدبو دار پاخانے آنا۔
لو بلڈ پریشر
Hypotension:
شدید خون بہنے کی وجہ سے بلڈ پریشر کا اچانک گر جانا۔
چکر اور بے ہوشی
Tachycardia & Dizziness:
دل کی دھڑکن کا تیز ہونا، چکر آنا اور بے ہوشی۔
یرقان اور پیٹ میں پانی
Jaundice & Ascites:
جگر کی بیماری کی دیرینہ علامات کی وجہ سے
یرقان اور پیٹ میں پانی بھرنا
تشخیص:
Upper GI Endoscopy:
معائنے کا سب سے بنیادی اور حتمی طریقہ جس سے نالی کی اندرونی رگوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
Ultrasound / CT Scan:
اس سے جگر کے سائز، ساخت اور پورٹل وین میں بلڈ فلو کا معائنہ کیا جا سکتا ہے
CBC & LFTs:
ہیموگلوبن کی مقدار اور جگر کے افعال جانچنے کے لیے یہ لیبارٹری ٹیسٹ مفید ثابت ہوتے ہیں
علاج:
ہومیوپیتھی میں یہ ادویات علامات کے مطابق جگر کی بحالی اور وینز کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں:
Hamamelis Virginiana:
یہ رگوں کے دباؤ اور گہرے، سیاہ خون کے اخراج کے لیے بہترین دوا ہے ۔
Crotalus Horridus: خون پتلا ہونے اور رگوں سے گہرا خون بہنے کے رجحان میں مفید ہے۔
Millefolium:
سرخ اور تازہ خون کی قے یا اخراج کی صورت میں مستعمل ہے
Ipecacuanha:
مسلسل متلی اور الٹی کے ساتھ خون کا اخراج تو اس میڈیسن کو استعمال کیا جا سکتا ہے
Phosphorus:
خون بہنے کے میلان اور جگر کے نقص Degeneration کو روکنے کے لیے مفید ہے۔
Carduus Marianus:
جگر کے پورٹل سسٹم کے دباؤ اور جگر کی سوجن میں بنیادی دوا ہے ـ
Chelidonium Majus:
جگر کے دائیں حصے میں درد اور یرقانی علامات میں بے حد مفید ہے۔
Lycopodium Clavatum:
جگر کے پرانے امراض، پیٹ کے اپھارے اور پورٹل ہائپرٹینشن میں بہت اچھا کام کرتی ہے ـ
Phosphoric Acid: شدید خون بہنے کے بعد پیدا ہونے والی جسمانی نقاہت اور کمزوری کے لیےبہت مفید ہے۔
China Officinalis (Cinchona):
جسم سے سیال مادوں اور خون کے ضائع ہونے کے بعد بحالی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
Bothrops Lanceolatus:
نالیوں سے خون کے رسنے اور خون کی جمنے کی صلاحیت متاثر ہونے پر یہ میڈیسن بہت مفید ہے۔
Lachesis Mutus: رگوں کی سوجن، نیلاہٹ اور خون کے تسلسل کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
Vipera Berus:
رگوں کی شدید سوجن اور بوجھ کی کیفیت میں استعمال ہوتی ہے۔
Nux Vomica:
معدے اور جگر کی خرابی جو ادویات یا غذا کی بے اعتدالی سے ہو وہاں یہ میڈیسن بہت اچھا کام کرتی ہے
Aconite Napellus: خون کے اچانک اخراج کے وقت خوف اور گھبراہٹ کو دور کرنے کے لیے تیر
بہدف نسخہ ہے ۔
Secale Cornutum: رگوں کی کمزوری اور سیاہ خون کے اخراج کے
علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے ۔
Arnica Montan
رگوں کے صدمے یا اندرونی چوٹ کے اثرات کو دور کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔
Arsenicum Album: شدید نقاہت، جلن، اور رات کے وقت علامات کے بڑھنے پر یہ میڈیسن دی جاتی ہے۔
Pulsatilla Nigricans:
پورٹل روانی کی سستی اور معدے کے بوجھل پن کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے۔
Plumbum Metallicum:
جگر کے سخت ہونے Cirrhosis کے مراحل میں یہ میڈیسن اچھا کام کرتی ہے۔
Sulfur:
پورٹل گنجلک Portal Congestion اور جسمانی میٹابولزم کی بہتری کے لیے یہ میڈیسن مفید ثابت ہوتی ہے۔
Ferrum Metallicum:
شدید خون بہنے کے بعد انیمیا (خون کی کمی) کی حالت میں اچھا کام کرتی ہے۔
Carbo Vegetabilis: مریض میں آکسیجن کی کمی، ٹھنڈے پسینے اور شدید کمزوری کی حالت میں اس میڈیسن کو استعمال کروائیں۔
Nitric Acid:
شریانوں اور رگوں کے کناروں سے خون کے رسنے کے رجحان میں اچھا اثر تو دکھاتی ہے۔
Thlaspi Bursa Pastoris:
خون کے بہاؤ کو روکنے میں مددگار دوا ہے۔
احتیاطی تدابیر :
تیز مرچ مصالحے سے پرہیز کریں، نرم، زود ہضم اور غیر ترش غذا کا استعمال کریں تاکہ خوراک کی نالی میں رگیں نہ چھلیں۔
وزن اٹھانے اور زور لگانے سے بچیں ، وزنی چیزیں اٹھانے یا قبض کے دوران زور لگانے سے پیٹ کا دباؤ بڑھتا ہے جس سے رگیں پھٹ سکتی ہیں۔
الکحل اور تمباکو نوشی چھوڑ دیں۔
بلڈ پریشر کا کنٹرول ضروری ہے،پورٹل پریشر کو کم رکھنے کے لیے باقاعدگی سے معائنہ کروائیں۔
خون کی قے یا سیاہ پاخانے کی صورت میں بغیر تاخیر کے ایمرجنسی ہسپتال سے رجوع کریں۔
نوٹ:
علامات کی شدت اور مریض کی انفرادی حالت کے مطابق دوا کی صحیح پوٹینسی کےانتخاب کے لیے ہمیشہ ایک مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ سیلف میڈیکیشن کسی صورت بھی درست نہیں،
یہ نظام انہضام کے امراض اور ہومیوپیتھک علاج کی سولہویں قسط ہے اور یہ مضمون ابھی جاری ہے، اگلی قسط انشاءاللہ جلد شیئر کر دی جائے گی،
میں ہومیوپیتھی کا ایک ادنیٰ طالب علم ہوں، اس مضمون میں آپ جو کمی بیشی محسوس کریں مجھے ضرور آگاہ کریں اور اگر آپ کے تجربے میں کوئی ایسی میڈیسن ہے جو اس مرض میں بہت اچھا رزلٹ دیتی ہے تو وہ بھی میرے نمبر 03037578803 پر ضرور شیئر کر دیں، میں آپ کا احسان مند ہوں گاـ
شکریہ
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation