Shama Homeo Clinic Logo
Shama Homeo Clinic
Get Well, Stay Well
Back to Blog

پتّے کی پتھریاں #Gallstones

پتّے کی پتھریاں #Gallstones
پتّے کی پتھریاں #Gallstones پتہ ایک تھیلی نما عضو ہے، جو جگر کے بالکل نیچے دائیں جانب واقع ہوتا ہے۔ یہ تھیلی تقریباً چار انچ لمبی اور ایک انچ چوڑی ہوتی ہے، جس میں ایک سیال یعنی بائل یا صفرا موجود ہوتا ہے۔ پتے کا کام اس بائل یا صفرے کو جمع کرنا ہے جو چکنائی وغیرہ کے ہضم ہونے میں مدد کرتا ہے۔ صفرا یا بائل جگر سے پتہ میں جا کر جمع ہوتا ہے اور چھوٹی آنت میں چکنائی والی اشیاء یعنی چربی اور مخصوص وٹامنز کے ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔ پتے کے عوراض میں سب سے عام مرض پتھری بن جانا ہے۔ پتے کی پتھری کیسے بنتی ہے؟ اصل میں بائل پتے میں جمع ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں پانی وغیرہ بھی خارج کرتا ہے۔ جب اس میں سے پانی اور دوسرے اجزاء خارج ہو جائیں تو پھر یہی بائل پہلے ریت میں بدلتا ہے جو جمع ہو کر پتھری کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ پتے کی پتھری زیادہ تر کولیسٹرول کی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پتھریاں، کیلشیم کاربونیٹ، کیلشیم پالمیٹیٹ اور پروٹین وغیرہ پر بھی مشتمل ہوتی ہیں۔ پتے کے بعض پتھر کیلشیم بلی روبینٹ پر بھی مشتمل ہوتے اگر اس پتھری کا حجم بڑھ جائے تو آنت کا منہ بند ہوجاتا ہے، لیکن ایسا کم ہی کیسز میں ہوتا ہے۔ تاہم یہ سبب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اور اگر خدانخواستہ پتہ پھٹ جائے اور مریض کو احساس بھی نہ ہو تو پیٹ میں خطرناک قسم کا انفیکشن پھیل جاتا ہے۔ اس کے امکانات پینتالیس سال سے زائد عمر کے افراد میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔ کچھ کیسز میں پتے کا سرطان بھی ہو سکتا ہے، جس کی بنیادی وجہ تاخیر سے علاج یا علاج میں کوتاہی ہے۔ پتے کی پتھری سے بچا کیسے جائے؟ پتے کی پتھری کے شکار مریضوں کی غذا کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ پتے کی پتھریوں کے لیے ایک نہایت ہی اہم دوا ہے۔ اس کی اہم علامات میں بدہضمی ، اسہال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس دوا کا استعمال پتے کی نالیوں کی رکاوٹ ، پتے کی پتھریوں ، اور یرقان کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ معدے میں گیس ، معدے اور ناف کے علاقے میں گرگراہٹ ، شدید آنتوں کی حرکت، کھانے کے بعد سونے کی رغبت بھی اس کی نمایاں علامات میں شامل ہیں۔ • Visit us at: ڈاکٹر رضوان ثاقب بی ایچ ایم ایس شمع ہومیو کلینک لاہور پاکستان 03037578803

Consult with our Specialists

Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.

Book a Consultation
Book Appointment WhatsApp
Shama Assistant
Online
Hello! Welcome to Shama Homeo Clinic. 🌿 I am your AI receptionist. How can I help you today?
Just now
0
Cart Summary
Rs. 0
Checkout Now
Search Products
Start typing to search products...
Your Cart
0
Your Cart is Empty

You haven't added any homeopathic remedies to your cart yet.

Explore Shop