Back to Blog
Glycerinum
شوگر اور گلیسرینم Glycerinum
ڈاکٹر رضوان ثاقب
BHMS
03037578803
یہ دوا خاص طور پر اعصابی کمزوری، ہڈیوں کے مسائل اور شوگر (ذیابیطس) کے مریضوں میں خصوصی اثرات اور علامات کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔
یہ خالص گلیسرین سے تیار کی جاتی ہے۔
یہ ایک گہرے اثر کی دوا ہے جو جسم کے اعصابی نظام، ہڈیوں کے اسٹرکچر، ہاضمے اور غدود Glands پر اثر انداز ہوتی ہے۔
یہ دوا جسم میں سوکھن Emaciation ، خون کی کمی، انتہائی کمزوری اور وزن میں تیزی سے کمی کے رجحان کو درست کرتی ہے۔ مریض انتہائی کمزور ہوتا ہے، جسم کی چربی تیزی سے گھٹتی جاتی ہے اور وہ سوکھتا چلا جاتا ہے۔ اس کے باوجود بھوک اکثر اچھی یا زیادہ ہو سکتی ہے مریض کھاتا بہت ہے لیکن جسم کو لگتا نہیں ہے ۔
سر میں پیچھے کی طرف درد، ایسا محسوس ہونا جیسے دماغ میں کوئی چیز جکڑی ہوئی ہے یا دباؤ پڑ رہا ہے۔ دماغی محنت کے بعد تھکن کا احساس۔ پیشاب کی زیادتی اور بار بار آنے کا رجحان، جس کے ساتھ مریض پانی کی شدید پیاس محسوس کرتا ہے۔
پٹھوں میں کمزوری اور کھچاؤ، خاص طور پر ٹانگوں اور کمر کے نچلے حصے میں درد۔
گلیسرینم کا شوگر Diabetes Mellitus کے مریضوں اور اس سے جڑیں پیچیدگیوں میں ایک منفرد مقام ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں میں جب بار بار پیشاب آنے کی شکایت اور منہ خشک ہونے کے ساتھ شدید پیاس لگے، تو گلیسرینم اس کیفیت کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ گردوں پر بوجھ کو کم کرتی ہے اور پیشاب کے اخراج کو اعتدال پر لاتی ہے۔
شوگر کے مریضوں میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ خون میں گلوکوز بڑھنے کی وجہ سے خلیات کو توانائی نہیں ملتی اور مریض کا وزن تیزی سے گرنے لگتا ہے (Emaciation)۔ گلیسرینم خلیات کی کمزوری کو دور کرتی ہے اور جسم میں طاقت بحال کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
ذیابیطس کی وجہ سے ہونے والی اعصابی کمزوری، پٹھوں کا ڈھیلا پڑ جانا، اور اعضاء میں سن پن یا کمزوری کے احساس میں یہ دوا بہتری لاتی ہے۔
طریقہ استعمال
مدر ٹنکچر سے لے کر 3X، 6X یا 30 پوٹینسی میں علامات کے مطابق استعمال کی جاتی ہے
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation