Shama Homeo Clinic Logo
Shama Homeo Clinic
Get Well, Stay Well
Helonias
شوگر اور ہیلو نیاز Helonias Dioica ڈاکٹر رضوان ثاقب BHMS 03037578803 یہ ایک انتہائی اہم اور اثر انگیز دوا ہے۔ یہ دوا خاص طور پر خواتین کے امراض، اعصابی کمزوری، گردوں کے افعال اور ذیابیطس (شوگر) کے عوارض میں شاندار نتائج کی حامل ہے۔ ہیلو نیاز پودے کی جڑ سے بنتی ہے۔ یہ دوا ان افراد پر بہترین اثر کرتی ہے جو جسمانی اور ذہنی طور پر شدید تھکن اور نقاہت کا شکار ہوں۔ یہ خاص طور پر ایسی کمزور اور نڈھال خواتین کے لیے اکسیر ہے جو زیادہ محنت، خون کی کمی یا اعصابی تھکن کی وجہ سے بستر سے لگ جاتی ہیں۔ شدید تھکن اور سستی (Prostration)، مریضہ خود کو حد درجہ تھکا ہوا محسوس کرتی ہے، حالانکہ بظاہر کوئی بڑی بیماری نہیں ہوتی۔ پٹھے درد کرتے ہیں اور جسم میں توانائی کا شدید فقدان ہوتا ہے۔ مریضہ شدید ذہنی افسردگی (Melancholy)، اداسی اور چڑچڑے پن کا شکار ہوتی ہے۔ اسے ذرا سا بھی اختلافِ رائے یا ٹوکنا برداشت نہیں ہوتا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب وہ کوئی کام کرتی ہے یا اس کا ذہن کسی مصروفیت میں لگا ہوتا ہے، تو اس کی تکلیفیں کم محسوس ہوتی ہیں۔ عورتوں کے امراض (Uterine Atony) ، رحم کا ڈھیلا پڑ جانا (Prolapsus uteri)، رحم میں بوجھ اور کھچاؤ کا احساس، اور زیادہ ماہواری جو کہ کمزوری کی وجہ سے ہو۔ حمل کے دوران الٹیاں اور متلی کی شدت میں بھی یہ مفید ہے۔ گردوں کی کمزوری (Kidney Affections)، گردوں کے مقام پر بوجھ، درد اور جلن کا احساس ہو تو اس میڈیسن سے ٹھیک ہو جاتا ہے، پیشاب میں پروٹین آنے (Albuminuria) کی یہ ایک بڑی دوا ہے۔ ہیلو نیاز کو ذیابیطس مالیٹس (Diabetes Mellitus) اور خاص طور پر ذیابیطس انسیپیڈس Diabetes Insipidus کے علاج میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔ شوگر کے ایسے مریض جنہیں بہت زیادہ مقدار میں پیشاب آتا ہو، پیشاب میں شکر (Sugar) یا پروٹین (Albumin) خارج ہوتی ہو، اور وہ بار بار رفع حاجت کے لیے اٹھتے ہوں، ان کے لیے یہ دوا نہایت مفید ہے۔ شوگر کے مریضوں کی طرح اس کے مریض کے منہ، زبان اور حلق میں شدید خشکی رہتی ہے اور پیاس کی زیادتی ہوتی ہے۔ ذیابیطس کی وجہ سے جسم کا سوکھنا، پٹھے کمزور ہونا اور مریض کا اندر سے بالکل نڈھال ہو جانا اس کی اہم ترین علامت ہے۔ شوگر کے مرض کے نتیجے میں پیدا ہونے والی جنسی کمزوری، اعصابی تھکن اور ہڈیوں یا کمر میں رہنے والے دردوں میں یہ دوا اندرونی طاقت بحال کرتی ہے۔ شوگر کے مریضوں میں بعض اوقات جسم کے حصوں بالخصوص زنانہ پوشیدہ اعضا پر شدید جلن اور خارش (Pruritus Vulvae) ہوتی ہے، اس علامت میں ہیلو نیاز کا اثر بے مثال ہے

Consult with our Specialists

Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.

Book a Consultation
Book Appointment WhatsApp
Shama Assistant
Online
Hello! Welcome to Shama Homeo Clinic. 🌿 I am your AI receptionist. How can I help you today?
Just now
0
Cart Summary
Rs. 0
Checkout Now
Search Products
Start typing to search products...
Your Cart
0
Your Cart is Empty

You haven't added any homeopathic remedies to your cart yet.

Explore Shop