Shama Homeo Clinic Logo
Shama Homeo Clinic
Get Well, Stay Well
Back to Blog

Iris Versicolor

Iris Versicolor
شوگر اور آئرس ورسیکولر : آئرس ورسیکولر معدے، جگر، اور خصوصاً نصف سر کے درد Migraine اور تیزابیت Acidity کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ نیلا یا ارغوانی رنگ کا ایک پھولدار پودا ہے جس کی جڑ Rhizome سے یہ دوا تیار کی جاتی ہے۔ مرکزی علامات : تمام نظامِ ہضم میں، ہونٹوں سے لے کر مقعد Anus تک شدید جلن کا احساس ہوتا ہے۔ منہ کا ذائقہ کھٹا یا کڑوا ہوتا ہے۔ قے کے ساتھ نکلنے والا مواد انتہائی تیزابی اور دانتوں کو کھٹا کر دینے والا ہوتا ہے۔ سر درد اکثر معدے کی خرابی، جگر کی سستی، یا تیزابیت کی وجہ سے شروع ہوتا ہے۔ اس دوا کی علامات وقفے وقفے سے مثلاً ہر اتوار یا چھٹی والے دن ظاہر ہو سکتی ہیں۔ زیادہ تر دائیں طرف کا نصف سر درد Right-sided Sick Headache/ Migraine درد پیشانی اور کنپٹیوں سے شروع ہو کر آنکھوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ درد شروع ہونے سے پہلے آنکھوں کے آگے دھندلاپن، اندھیرا یا چمکدار دھبے نظر آتے ہیں۔ سر درد کے ساتھ شدید تیزابی قے Sour / Bitter Vomiting ہوتی ہے۔ قے ہونے کے بعد سر درد میں کمی محسوس ہوتی ہے۔ منہ سے مسلسل لیس دار لعاب Saliva بہتا ہے ۔ گلے میں شدید جلن ہوتی ہے جیسے آگ جل رہی ہو۔ معدے میں شدید جلن اور کھٹی ڈکاریں آتی ہیں۔ ہر چیز کھٹی محسوس ہوتی ہے۔ کھٹی، کڑوی، سبز یا پیلے رنگ کے صفرا Bile کی قے ہوتی ہے جو گلے میں جلن پیدا کرتی ہے۔ پتلے، پانی کی طرح کے یا صفراوی Biliary دست آتے ہیں۔ پاخانہ کرتے وقت مقعد پر شدید جلن اور چھلن کا احساس ہوتا ہے۔ بچوں کے دانت نکلنے کے دوران ہونے والے اسہال کے لیے بہترین ہے۔ جگر کے علاقے میں بوجھ اور درد نیز لبلبہ Pancreas پر اثر انداز ہو کر جلن دار اسہال اور غذا کو صحیح طور پر نہ ہضم ہونے کی صورتِ حال کو ٹھیک کرتی ہے۔ جلدی بیماریاں جن کے ساتھ معدے کی خرابی یا تیزابیت ہو۔ زونا Herpes Zoster یا چمبل، پھوڑے جن سے جلن دار مواد نکلتا ہو میں مفید ہے آئرس ورسیکولر بنیادی طور پر لبلبے Pancreas، جگر Liver اور نظامِ ہضم پر گہرا اثر رکھنے والی دوا کے طور پر جانی جاتی ہے۔ چونکہ شوگر Diabetes Mellitus کی اصل وجہ لبلبے کی خرابی یا انسولین کی پیداوار یا استعمال کا متاثر ہونا ہے، اس لیے آئرس ورسیکولر شوگر کے مریضوں میں براہِ راست اور بالواسطہ دونوں طریقوں سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آئرس ورسیکولر کو لبلبے کی دوا Pancreatic Remedy کہا جاتا ہے۔ اگر شوگر کے مریض میں لبلبے کی سستی، مزمن سوزش Chronic Pancreatitis یا غدود میں خرابی ہو تو آئرس ورسیکولر لبلبے کی افعال کو باقاعدہ بنانے میں مدد کرتی ہے۔ لبلبہ نہ صرف انسولین بناتا ہے بلکہ ہضم کے لیے پینکریٹک جوس Pancreatic Juice بھی خارج کرتا ہے۔ آئرس ورسیکولر اس رطوبت کو متوازن کر کے نشاستے Carbohydrates کے میٹابولزم کو بہتر بناتی ہے۔ شوگر کے مریضوں میں جب درج ذیل پیچیدگیاں اور علامتیں ظاہر ہوں تو آئرس ورسیکولر کا انتخاب انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے: شدید تیزابیت اور جلن Hyperacidity & Burning ذیابیطس کے مریضوں میں اکثر نظامِ ہضم کی خرابی دیکھی جاتی ہے۔ آئرس ورسیکولر کی سب سے بڑی علامت منہ سے لے کر مقعد Anus تک شدید جلن ہے۔ معدے میں تیزابیت اور کھٹی ڈکاریں۔ کھٹی یا کڑوی صفراوی Biliary قے۔ معدے اور انتڑیوں میں بوجھ کا احساس۔ شوگر نیوروپیتھی اور سر درد Diabetic Migraine & Neuropathy یعنی شوگر کی وجہ سے جب اعصابی کمزوری اور نصف سر کا درد Migraine ہو، جو تیزابیت یا معدے کی خرابی سے جڑا ہو۔ درد سے پہلے آنکھوں کے آگے دھندلاپن یا چمکدار دھبے نظر آنا۔ شوگر کے مریضوں میں جلد کی بیماریاں اور زخم دیر سے بھرنے کا رجحان ہوتا ہے۔ اگر جلد پر جلن دار پھنسیاں، چمبل Eczema یا زونا Herpes ظاہر ہوں جن میں سے چپکنے والا مواد نکلے، تو آئرس ورسیکولر جلد کو شفایاب کرنے میں مدد کرتی ہے شوگر کے مریضوں کے لیے لبلبے Pancreas اور جگر کی محرک و اصلاح کار ہے شدید تیزابیت، جلن، اور کھٹی ڈکاریں ختم کرتی ہے،اسہال ، دست جلن دار، پانی جیسے صفراوی دستوں کو کنٹرول کرتی ہے اس سےمعدے کی خرابی سے جڑے شقیقہ Migraine میں آفاقہ ہوتا ہے طریقہ استعمال مدر ٹنکچر Mother Tincture اگر شوگر کے ساتھ جگر کی سستی، قبض یا لبلبے کی عمومی خرابی ہو تو اس دوا کی مدر ٹینکچر 10 قطرے آدھے کپ پانی میں دن میں 2 سے 3 بار استعمال کیے جاتے ہیں۔ شدید تیزابیت، سر درد، اور جلن دار اسہال کے لیے 30C طاقت زیادہ مستعمل اور مؤثر ہے۔ > ہومیوپیتھک ادویات شوگر کے مریض کے لیے امدادی علاج Supportive Therapy کا کام کرتی ہیں۔ آئرس ورسیکولر کو اپنی بنیادی انسولین یا ایلوپیتھک ادویات کا خود سے متبادل نہ بنائیں، اور دوا کا استعمال ہمیشہ کسی ماہر ہومیوپیتھک معالج کی ہدایت پر کریں۔

Consult with our Specialists

Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.

Book a Consultation
Book Appointment WhatsApp
Shama Assistant
Online
Hello! Welcome to Shama Homeo Clinic. 🌿 I am your AI receptionist. How can I help you today?
Just now
0
Cart Summary
Rs. 0
Checkout Now
Search Products
Start typing to search products...
Your Cart
0
Your Cart is Empty

You haven't added any homeopathic remedies to your cart yet.

Explore Shop