Back to Blog
Lac Defloratum
شوگر اور لیک ڈیفلورٹم (Lac Defloratum):
ڈاکٹر رضوان ثاقب
BHMS
03037578803
لیک ڈیفلورٹم Lac Defloratum ایک نہایت اہم اور گہرے اثرات کی حامل دوا Nosode / Sarcode ہے، جسے عام طور پر سکم شدہ گائے کے دودھ Skimmed Cow's Milk یعنی جس سے چکنائی نکال دی گئی ہو، سے تیار کیا جاتا ہے۔
یہ دوا انسانی جسم پر خصوصاً اعصابی نظام، خون کی کمی (انیمیا)، اور میٹابولک عوارض بالخصوص ذیابیطس Diabetes Mellitus پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے۔
لیک ڈیفلورٹم کا بنیادی مزاج ان مریضوں پر فٹ بیٹھتا ہے جو نقاہت، دائمی کمزوری اور غذائی اجزاء کے انہضام اور جذب ہونے کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ جب گائے کے دودھ سے چکنائی Cream الگ کر دی جاتی ہے، تو اس کا بقیہ حصہ طبی لحاظ سے ایک نئی طاقت اور مخصوص علامات کا حامل بن جاتا ہے۔ یہ دوا ایسے مریضوں کے لیے شفا بخش ثابت ہوتی ہے جو جسمانی طور پر تھکے ہوئے، ذہنی طور پر مایوس اور اندرونی طور پر سرد مہر Chilly ہوتے ہیں۔
خصوصی علامات :
سر میں شدید، دھک دھک کرنے والا درد جو بالخصوص پیشانی یا پچھلے حصے Occiput میں ہوتا ہے۔ درد کے ساتھ شدید نوعیت کی متلی Nausea ، الٹی، اور نظر کی کمزوری یا دھندلاپن ہو سکتا ہے۔ سر کو سخت باندھنے سے اور دباؤ ڈالنے سے درد میں وقتی آرام ملتا ہے۔ مریض روشنی اور شور سے بیزار ہوتا ہے۔ دودھ اس دوا کا ماخذ ہے، مگر حیرت انگیز طور پر لیک ڈیفلورٹم کے مریض کو دودھ سے سخت نفرت اور پرہیز ہوتی ہے
دودھ پیتے ہی معدے میں شدید بوجھ، کھٹی ڈکاریں اور متلی شروع ہو جاتی ہے۔
شدید قبض Constipation جس میں پاخانہ بہت سخت، خشک اور بغیر کسی تسکین کے خارج ہو، اور مقعد میں شدید کھچاؤ یا درد ہو۔ مریض کو بار بار اور زیادہ مقدار میں پانی پینے کی خواہش ہوتی ہے۔ مریض ہڈیوں اور پٹھوں میں گہری تھکن محسوس کرتا ہے۔ ذرا سی محنت یا چلنے پھرنے سے سانس پھولنے لگتی ہے اور چکر آتے ہیں۔
خون کی کمی Anemia کے وہ مریض جن کا رنگ زرد یا مٹی کی طرح پژمردہ ہو جائے اور روایتی آئرن کی ادویات سے بھی فائدہ نہ ہو۔
لیک ڈیفلورٹم کو شوگر (ذیابیطس) کی سرفہرست دواؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ جب مرض جڑ پکڑ چکا ہو اور مریض کو انسولین یا دیگر ادویات کے باوجود نقاہت گھیر رہی ہو، تو یہ دوا معجزانہ اثرات دکھاتی ہے۔
پیاس کی شدت Polydipsia ، مریض کا گلا بار بار خشک ہوتا ہے اور وہ دن بھر میں بہت زیادہ پانی پیتا ہے، مگر پانی پینے کے باوجود پیاس کی شدت کم نہیں ہوتی۔
کثرتِ پیشاب Polyuria، پیشاب کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور بار بار حاجت ہوتی ہے۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں پیشاب اور خون دونوں میں شوگر کی مقدار بلند ملتی ہے۔
مریض دن بہ دن کمزور ہوتا چلا جاتا ہے، پٹھے گھلنے لگتے ہیں اور جسم میں غذائیت کی شدید کمی واقع ہو جاتی ہے۔
اگر ذیابیطس کے مریض کو ساتھ ہی پیشانی یا پورے سر میں شدید درد کی شکایت ہو جو سخت باندھنے سے آرام پکڑے، تو یہ لیک ڈیفلورٹم کی قطعی علامت ہے۔
شوگر کی وجہ سے اعصاب کمزور ہو جانے کی صورت میں ٹانگوں میں سن پن Numbness اور جلن کی کیفیت بھی اس دعا کی علامات میں پائی جاتی ہے
طریقہ استعمال:
اس دوا کو کیس کی شدت کے لحاظ سے
30C، 200C
یا اس سے اوپر کی طاقتوں میں استعمال کریں
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation