Shama Homeo Clinic Logo
Shama Homeo Clinic
Get Well, Stay Well
Back to Blog

Migraine دردشقیقہ

Migraine دردشقیقہ
#Migraine #دردشقیقہ تعارف سردرد ایک ایسی طبی پریشانی ہے جس کا تعلق عمر سے ہے نہ صنف سے، لیکن عصر حاضر میں اس عارضہ میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق سردرد اعصابی نظام کی سب سے عام بیماری ہے، جس نے کل آبادی کے پچاس فی صد مرد و خواتین کو متاثر کیا ہے۔ دنیا کی کل آبادی کے 52 فیصد لوگ ہر سال سردرد کے مسئلہ سے دوچار ہوتے ہیں اور پندرہ فی صد لوگ روزانہ کی بنیاد پر سردرد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں، جن میں نصف تعداد درد شقیقہ کی ہے۔ ڈپریشن، بلڈ پریشر اور کسی بھی قسم کا جسمانی خلل سردرد کی عمومی وجوہات ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں سردرد بے ضرر ہوتا ہے لیکن مستقل رہنے سے بعض اوقات یہ فالج اور خون کی کمی جیسی خطرناک بیماریوں کا بھی موجب بن سکتا ہے۔ یہ سردرد عموماً آدھے سر میں ہوتا ہے، ایسا سر درد جو شروع ہو کر بڑھتا چلا جاتا ہے، اکثر اوقات قے بھی ساتھ ہوتی ہے،ابکائیاں ساتھ آتی ہیں جی متلانے کے ساتھ آنکھوں کے آگے چنگاڑیاں اڑتی ہوئی نظر آتی ہیں، یہ دورہ کی شکل میں بھی شروع ہوتا ہے، اکثر یہ صبح کے وقت شروع ہوتا ہے اور سورج نکلنے کے ساتھ ساتھ درد کی شدت بڑھتی جاتی ہے اور سورج کے ڈھلنے کے ساتھ درد کم یا پھر رُک جاتا ہے. مریض کے لیئے شور اور روشنی ناقابلِ برداشت ہوتی ہے، حرکت کرنے سے بھی درد میں اضافہ ہوتا ہے- درد شقیقہ کے علاج کے لئے آج مارکیٹ میں سینکڑوں ناموں سے ادویات موجود ہیں، جن پر لوگ سالانہ اربوں روپے خرچ کردیتے ہیں۔ ان ادویات کے استعمال سے ہو سکتا ہے عارضی طور پر آپ کو آرام تو محسوس ہو لیکن کیا آپ کو معلوم ہے ان ادویات کے متعدد سائیڈ افیکٹس یعنی مضر اثرات ہیں، جن سے آپ دیگر طبی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

Consult with our Specialists

Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.

Book a Consultation
Book Appointment WhatsApp
Shama Assistant
Online
Hello! Welcome to Shama Homeo Clinic. 🌿 I am your AI receptionist. How can I help you today?
Just now
0
Cart Summary
Rs. 0
Checkout Now
Search Products
Start typing to search products...
Your Cart
0
Your Cart is Empty

You haven't added any homeopathic remedies to your cart yet.

Explore Shop