Back to Blog
#Migraine علامات
#Migraine #دردشقیقہ
علامات
آدھے سر کا درد یا درد شقیقہ
یہ آدھے سر میں ہوتا ہے اور اکثر بار بار ہوتا ہے- نہ اس سردرد کے آنے کا وقت مقرر اور نہ جانے کا پتہ- یہ درد عمومی طور پر کنپٹیوں، ماتھے، آنکھوں کے پیچھے یا سر کی پشت میں ہوتا ہے لیکن اس کی کوئی ایک خاص جگہ مقرر نہیں ہوتی-
درد شقیقہ یا آدھے سر کا درد زیادہ تر ایک ہی طرف ہوتا ہے دائیں طرف یا بائیں طرف، کبھی کبھی تو یہ جبڑوں، ناک کی جڑ اور گردن میں بھی ہوجاتا ہے-
یہ درد عموماً تین سےچھتیس گھنٹے تک رہتا ہےلیکن بعض اوقات تو کئی کئی دن پیچھا نہیں چھوڑتا- اس کی شدت کبھی یکساں نہیں ہوتی- کبھی تو اتنا تیز ہوتا ہےکہ مریض کی جان پر بن جاتی ہے اور کبھی اتنا ہلکا کہ محسوس ہی نہیں ہوتا، درد کی تیزی بھی گھٹتی بڑھتی رہتی ہے-
اس مرض میں اکثر قے بھی ہوجاتی ہے اور بعض اوقات ساتھ ہچکی اور ابکائیاں بھی آنے لگتی ہیں
درد شقیقہ کے دورے کے دوران یا شروع میں نظر جھلملاتے لگتی ہے ، آنکھوں کے آگے دھند آجائی ہے یا روشنی کی آڑی ترچھی لکیریں دکھائی دیتی ہیں- روشنی بالکل اچھی نہیں لگتی، مریض کسی چیز پر نظر نہیں جما سکتا اسے شور بہت برا لگتا ہے-
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation