Back to Blog
Motion Sickness سفر کے دوران الٹی
Motion Sickness
سفر کے دوران الٹی (Travel Vomiting):
سفر کے دوران الٹی
بچوں، بڑوں اور خواتین سب میں ایک عام مسئلہ ہے،
لیکن اکثر مسئلہ سفر نہیں ہوتا،
مسئلہ جسم اور دماغ کا غلط ردِعمل ہوتا ہے۔
اگر
Travel Vomiting
کی اصل وجوہات سمجھی جائیں
اور سادہ، درست احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں
تو یہ مسئلہ
بغیر دوا کے بھی
کافی حد تک روکا جا سکتا ہے۔
سفر کے دوران الٹی کی بڑی وجوہات:
Inner Ear (کان کا توازن نظام) اور آنکھوں کے درمیان mismatch
دماغ کو حرکت کے غلط signals ملنا
خالی معدہ یا بہت بھرا ہوا معدہ
Anxiety، گھبراہٹ یا بدبو
مسلسل موبائل یا کتاب دیکھنا
یہ سب مل کر:
متلی (Nausea) پیدا کرتے ہیں
پسینہ، چکر اور بے چینی بڑھاتے ہیں
آخرکار الٹی کا سبب بنتے ہیں
اسی لیے
Travel Vomiting
کو Motion Sickness کہا جاتا ہے جو دماغ اور توازن کا مسئلہ ہے، کمزوری نہیں۔
خواتین (خصوصاً pregnancy میں)
Migraine یا sinus کے مریض
وہ لوگ جو جلد گھبرا جاتے ہیں
یہ بیماری نہیں،
بس جسم کی حساسیت ہے۔
غلط عادتیں (جو الٹی کو بڑھا دیتی ہیں)
سفر سے فوراً پہلے بھاری کھانا
خالی پیٹ لمبا سفر
موبائل / ویڈیو دیکھنا
تیز خوشبو یا سگریٹ
بار بار سر ہلانا احتیاطی تدابیر
سفر سے 1–2 گھنٹے پہلے ہلکا کھانا
ادرک (ginger) کا چھوٹا ٹکڑا یا چائے
لیموں یا پودینے کی خوشبو
سامنے کی طرف دیکھ کر بیٹھیں
گہری سانسیں (Deep Breathing)
مقصد ،دماغ کو calm رکھنا ہے، معدے کو نہیں دبانا۔
سفر سے پہلے کیا کھائیں؟
بسکٹ یا dry toast
اُبلا ہوا انڈا
دہی (تھوڑی مقدار)
کیلا
جبکہ چکنائی، مرچ مصالحہ، کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں
اگر پھر بھی الٹی ہو جائے؟
تھوڑا پانی، ایک ساتھ نہیں
نمکین بسکٹ
آرام اور fresh ہوا
بار بار شدید الٹیاں dehydration
کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے۔
⚠️ اہم حقیقت –
یاد رکھیں:
Travel Vomiting
کوئی خطرناک بیماری نہیں،
لیکن
بار بار ignore کرنے سے
سفر خوف بن سکتا ہے۔
اصل حل چار چیزیں ہیں:
درست کھانا
درست بیٹھنے کا طریقہ
ذہنی سکون
جسمانی توازن کی عادت
ہومیوپیتھک علاج
موشن سکنس (سفر کے دوران متلی، الٹی، اور چکر آنا) کے لیے ہومیوپیتھی میں کئی موثر ادویات موجود ہیں۔ ان کا انتخاب مریض کی انفرادی علامات، بیماری کی وجہ، اور سفر کے حالات پر منحصر ہوتا ہے۔
چند ایک ادویات کی علامات بتائی جا رہی ہیں
کاکیولس انڈیکس (Cocculus Indicus)
متلی اور چکر جو آنکھیں کھولنے یا سر حرکت دینے سے بڑھ جائیں۔ نیند کی کمی کے بعد یا گاڑی میں بیٹھنے سے بدتر۔
پیٹرولیم (Petroleum)
متلی جو پیٹ میں خالی پن یا بھوک محسوس ہونے سے بڑھ جائے، اور آرام کرنے سے بدتر ہو جائے۔ ہوائی سفر (Plane) کے لیے بھی مفید۔
ٹیبیکم (Tabacum) شدید متلی، الٹی، اور چکر۔ مریض موت کی طرح کمزور محسوس کرے اور آنکھیں بند کرنے سے عارضی سکون ملے۔ ٹھنڈے پسینے آئیں۔
نکس وومیکا (Nux Vomica)
سفر کے بعد ہونے والی متلی، خاص طور پر زیادہ کھانے، کافی، یا شراب کے استعمال کے بعد۔ مریض چڑچڑا ہو۔
بوریکس (Borax) نیچے کی طرف حرکت (Downward Motion) سے ڈرنا اور متلی ہونا (جیسے لفٹ میں نیچے آنا یا جہاز کے اترتے وقت)۔
سیپیا (Sepia)
صبح کے وقت کی متلی (جیسے حمل کی متلی) کی طرح، جو کھانے کی بو یا کسی بھی بو سے بگڑ جائے۔
آر سینیکم البم (Arsenicum Album)
متلی اور قے جس میں جلن اور بے چینی ہو۔ قے کے بعد کمزوری اور گرم مشروبات پینے کی خواہش ہو۔
رہیوم (Rheum)
سفر کے دوران
کھٹے پسینے اور متلی آنا۔ پیٹ سے کھٹی بو محسوس ہونا۔
لائیکوپوڈیم (Lycopodium)
4 بجے سے 8 بجے شام کے درمیان علامات کا بڑھ جانا۔ پیٹ میں ہوا کا جمع ہونا اور اس کے ساتھ متلی آنا۔
جلیسیمیئم (Gelsemium)
متلی کے ساتھ بے حسی (Dullness)، کمزوری، اور چکر آنا۔ خوف اور بے چینی کی وجہ سے متلی ہونا۔
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation