Back to Blog
Natrum Sulphuricum
شوگر اور نیٹرم سلف Natrum Sulphuricum:
ڈاکٹر رضوان ثاقب
BHMS
03037578803
نیٹرم سلف Natrum Sulphuricum جسے عام طور پر سوڈیم سلفیٹ (Sodium Sulphate) یا گلوبرز سالٹ Glauber's Salt کہا جاتا ہے، ہومیوپیتھک مٹیریا میڈیکا اور بایو کیمک دونوں سسٹمز میں ایک نہایت اہم اور گہرے اثرات کی حامل دوا ہے۔ یہ ایک ایسی "پولی کریسٹ Polycrest دوا ہے جو جسم کے مختلف نظام بالخصوص جگر، لبلبے اور اعصاب پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے۔
نیٹرم سلف کا مریض اپنے جسمانی مزاج کے لحاظ سے ہائیڈروجنائیڈ آئین Hydrogenoid Constitution رکھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مریض کا جسم نمی، رطوبت اور پانی کے اثرات کو برداشت نہیں کر پاتا۔
اس دوا کی تمام علامات میں مرطوب موسم، بارش، نم آلود جگہوں پر رہنا، اور پانی کے قریب ہونے سے شدت آ جاتی ہے۔
سر پر چوٹ لگنے کے بعد پیدا ہونے والے دائمی سر درد، ذہنی تبدیلیوں یا دیگر پیچیدگیوں کے لیے یہ سرفہرست ادویات میں شمار ہوتی ہے۔
صبح اٹھتے ہی شدید چڑچڑاپن اور غصہ۔ مریض کسی سے بات کرنا پسند نہیں کرتا۔
موسیقی (Music) سننے سے طبیعت پر گہرا بوجھ محسوس ہوتا ہے اور اداسی بڑھ جاتی ہے۔ سر میں چوٹ لگنے کے بعد پیدا ہونے والے پرانے درد یا ذہنی دباؤ کے اثرات۔ مایوسی اور زندگی سے بیزاری کا رجحان، خاص طور پر صبح کے وقت۔
یہ دوا جگر Liver اور پتہ Gall bladder کی سب سے بڑی دواؤں میں مانی جاتی ہے۔
جگر کے مقام پر دباؤ، کسک اور بھاری پن کا احساس، جو لیٹنے یا دائیں کروٹ سونے سے بڑھ جاتا ہے۔ منہ میں تلخی، زبان پر گہری میلی یا سبز زرد تہہ جمی ہوتی ہے۔ صبح اٹھتے ہی یا بستر چھوڑتے ہی فوراََ رفع حاجت کے لیے بھاگنا پڑتا ہے۔ پاخانہ پتلا، گیس کے ساتھ اور زرد مائل ہوتا ہے۔
ایسے دمہ کے دورے Asthma جو مرطوب موسم، برسات یا سمندری ہوا سے بڑھ جائیں۔ کھانسی کے ساتھ گہرے سبز رنگ کا بلغم خارج ہوتا ہے، اور کھانستے وقت سینے میں درد ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریض دونوں ہاتھوں سے سینہ پکڑ لیتا ہے۔
شوگر کے امراض میں نیٹرم سلف کا کردار بنیادی طور پر جگر اور لبلبے Liver and Pancreas کی کارکردگی کو درست کرنے سے جڑا ہوا ہے۔
ذیابیطس کے بہت سے مریضوں میں جگر کا فعل سست ہو جاتا ہے اور جسم میں اضافی رطوبتیں یا فضلات جمع ہونے لگتے ہیں۔ نیٹرم سلف جگر کے خلیات کو تحریک دے کر ہاضمے اور کاربوہائیڈریٹ کے میٹابولزم کو بہتر بناتی ہے۔ اگر شوگر کے کسی مریض کو جوڑوں کا درد، جسم میں سوزش Dropsy/Edema ، یا پیروں میں ورم کی شکایت ہو اور یہ علامات برسات یا سرد مرطوب موسم میں بڑھ جائیں، تو نیٹرم سلف انتہائی موثر ثابت ہوتی ہے۔
لبلبے کے غدود میں انسولین پیدا کرنے والے نظام پر بوجھ کم کرنے اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں یہ بایو کیمک نمک معاون کا کام کرتا ہے۔ جب ذیابیطس کے مریض کو منہ کی تلخی، دائیں پسلی میں بھاری پن، صبح کے وقت اسہال یا پیٹ میں گیس کی شکایات بھی لاحق ہوں، تو نیٹرم سلف ان کی مجموعی صحت کو سنبھالنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation