Back to Blog
Pancreatinum
شوگر اور پینکریاٹنم (Pancreatinum):
ڈاکٹر رضوان ثاقب
BHMS
03037578803
ہومیوپیتھک سسٹم آف میڈیسن میں سارکوڈز (Sarcodes) کا ایک انتہائی اہم مقام ہے جو صحت مند جانوروں کے غدود Glands یا اعضا کے عوارض سے تیار کیے جاتے ہیں۔ پینکریاٹنم (Pancreatinum) بھی ایک ایسا ہی سارکوڈ ہے، جسے لبلبے Pancreas کے عوارض اور نظامِ ہضم کی خرابیوں کے علاج کے لیے کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ یہ دوا بیل یا بھیڑ (Ox or Sheep) کے لبلبے اور لعابی غدود (Salivary glands) کے اجزا سے تیار کی جاتی ہے۔ اسے ٹریچریشن Trituration کے ذریعے نچلی طاقتوں جیسے 3X، 6X یا مدر ٹنکچر میں تیار کیا جاتا ہے۔ جب لبلبے کی طبعی فعل میں خرابی واقع ہو جائے یا وہ ناکافی انزائمز Enzymes پیدا کرے، تو پینکریاٹنم لبلبے کے ٹشوز کو تحریک دے کر اس کے افعال کو درست کرنے میں مدد کرتی ہے۔
خاص علامات:
لبلبے کی سوزش (Pancreatitis) اور کمزوری۔
ہاضمے کی خرابی بالخصوص آنتوں کا ہاضمہ (Intestinal Indigestion)۔
ذیابیطس یا لبلبے سے جڑا شوگر کا عارضہ
Pancreatic Diabetes۔
لایئنٹیرک ڈائریا
Lienteric Diarrhea
یعنی خوراک کا ہضم ہوئے بغیر دستوں کے ذریعے خارج ہونا۔
گٹھیا یا نقرس Gout کے کچھ مخصوص کیسز جن کا تعلق کمزور ہاضمے سے ہو۔
معدہ میں کھانا کھانے کے ایک گھنٹے یا اس کے بعد شدید درد محسوس ہونا پینکریاٹنم کی ایک بڑی علامت ہے۔ کھانا ٹھیک سے ہضم نہیں ہوتا، پیٹ میں بوجھل پن اور کھٹی ڈکاریں آتی ہیں۔
غذا آنتوں میں جذب ہونے کے بجائے بغیر ہضم ہوئے خارج ہو جاتی ہے (Lienteric stools)۔ مریض کو کھانے کے بعد فوراَ یا کچھ دیر بعد حاجت محسوس ہوتی ہے۔ جسم میں کمزوری، تھکاوٹ اور غذائی اجزا کی کمی کی وجہ سے نڈھال ہو جانا۔
غدود کی خرابی کی وجہ سے جسمانی میٹابولزم کا سست پڑ جانا۔
پینکریاٹنم کا شوگر کے مرض میں بہت گہرا اور کلیدی تعلق ہے، بالخصوص ایسی صورتحال میں جب شوگر کی بنیادی وجہ لبلبے Pancreas کے خلیات کی کمزوری یا انسولین پیدا کرنے والے بیٹا سیلز کا افعال درست سر انجام نہ دینا ہو۔
چونکہ لبلبے کا بنیادی کام انزائمز کے ساتھ ساتھ انسولین پیدا کرنا بھی ہے، اس لیے جب لبلبے کا نظام کمزور پڑ جاتا ہے تو کاربوہائیڈریٹ کا میٹابولزم بگڑ جاتا ہے۔ پینکریاٹنم لبلبے کے ٹشوز کو قوت فراہم کرتی ہے اور اس کے فزیولوجیکل افعال کو بہتر بنانے میں معاون بنتی ہے۔
ڈاکٹر جان ہنری کلارک Dr. J.H. Clarke اور دیگر نامور ہومیوپیتھک ماہرین نے اسے "Pancreatic Diabetes" کے علاج میں مفید قرار دیا ہے۔ جب ذیابیطس کی جڑ لبلبے کی خرابی یا سوزش ہو، تو یہ دوا علامات کی درستگی میں مددگار ہوتی ہے۔
شوگر کے مریضوں اکثر نظامِ ہضم کی خرابی، پیٹ کی گیس، اور کمزوری کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ دوا کاربوہائیڈریٹس اور چکنائی کے ہضم ہونے کے عمل کو بہتر کرتی ہے، جس سے خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں معاونت ملتی ہے۔
طریقہ استعمال :
اسے عام طور پر لو پوٹینسی جیسے
3X، 6X
یا مدر ٹنکچر کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation