Shama Homeo Clinic Logo
Shama Homeo Clinic
Get Well, Stay Well
Back to Blog

ویری کوس وینز

ویری کوس وینز
ویری کوس وینز کے مریضوں کے لیے خصوصی ہدایات زیادہ دیر کھڑے یا بیٹھے رہنے سے گریز کریں، اگر آپ کا کام ایسا ہے جس میں طویل وقت تک کھڑا ہونا یا بیٹھنا پڑتا ہے تو ہر 30 سے 40 منٹ بعد تھوڑا چلیں پھریں ـ بیٹھے ہوئے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر نہ بیٹھیں ، اس سے خون کی گردش متاثر ہوتی ہےـ رات کو سوتے وقت ٹانگوں کے نیچے تکیہ رکھ کر انہیں دل کی سطح سے تھوڑا اوپر رکھیں ـ ہلکی پھلکی ورزش جیسے پیدل چلنا یا سائیکل چلانا ٹانگوں کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے جو خون کو اوپر بھیجنے میں پمپس کا کام کرتے ہیں ـ وزن پر قابو رکھیں، سر پر بھاری وزن نہ اٹھائیں، کمر، رانوں یا ٹانگوں پر زیادہ فٹنگ والے کپڑے پہننے سے گریز کریں اونچی ایڑی کے بجائے فلیٹ جوتے استعمال کریں قبض نہ ہونے دیں کیونکہ قبض کی وجہ سے پیٹ اور ٹانگوں کی رگوں پر دباؤ بڑھتا ہے جو ویری کوس وینز کو خراب کرتا ہے ہول گرینز جیسے دلیا براؤن رائس گندم کی روٹی، پھلیاں دالیں اور چنے کھائیں فلیونائڈز والی چیزیں کھائیں یہ رگوں کو مضبوط کرتی ہیں اور خون کی گردش بہتر بناتی ہیں فلیونائڈز پودوں میں قدرتی طور پر پائے جانے والے مرکبات اور رنگدار مادے ہیں یہ جسم میں نقصان دہ ازاد ذرات کو ختم کرتے ہیں، یہ پھلوں سبزیوں میں پائے جاتے ہیں ـ پوٹاشیم سے بھرپور غذا استعمال کریں مثلا کیلے خوبانی اور آلو ، بخارہ، پالک اور شکرقندی، بادام اور پستہ ـ وٹامن سی اور ای رگوں کی دیواروں کو طاقت دیتے ہیں، شملہ مرچ، ٹماٹر بروکلی اور زیتون کا تیل ان کا اچھا ذریعہ ہے، ویری کوس وینز کے مرض میں ان کا استعمال مفید رہتا ہے ـ دن میں کم از کم آٹھ سے 10 گلاس پانی پیئیں تاکہ خون کی گردش رواں رہے ـ زیادہ نمک کے استعمال خاص طور پر اوپر سے نمک ڈالنے ، چپس، نمکین بسکٹ اور اچار وغیرہ سے پرہیز کریں ـ پراسیسڈ اور بیکری کی اشیاء سے پرہیز کریں چینی اور میٹھی چیزیں کم استعمال کریں، زیادہ چینی خون کی رگوں میں سوزش پیدا کرتی ہے اور وزن بڑھانے کا سبب بنتی ہے تلی ہوئی اور چکنائی والی غذاؤں سے پرہیز کریں سموسے پکوڑے اور زیادہ گھی والے سالن خون کے بہاؤ کو سست کرتے ہیں کیفین کا زیادہ استعمال رگوں کو متاثر کر سکتا ہے لہذا اس کی جگہ تازہ جوسز یا پانی کو ترجیح دیں ان ہدایات پر عمل کرنے کے ساتھ مکمل شفایابی کے لیے کسی اچھے ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے مشورہ کریں

Consult with our Specialists

Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.

Book a Consultation
Book Appointment WhatsApp
Shama Assistant
Online
Hello! Welcome to Shama Homeo Clinic. 🌿 I am your AI receptionist. How can I help you today?
Just now
0
Cart Summary
Rs. 0
Checkout Now
Search Products
Start typing to search products...
Your Cart
0
Your Cart is Empty

You haven't added any homeopathic remedies to your cart yet.

Explore Shop