Shama Homeo Clinic Logo
Shama Homeo Clinic
Get Well, Stay Well
Back to Blog

سفید داغ ، پھلبہری برص

سفید داغ ، پھلبہری برص
*جسم پر سفید داغ ، پھلبہری (برص) کے مریضوں کے لیے خصوصی ہدایات* جسم پر سفید داغ ، پھلبہری (برص) ایک آٹو امیون ڈیزیز ہے، اس کے ہومیوپیتھک علاج کے دوران ان ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے- 1- سلور سٹیل (ایلومینیم) کے برتنوں میں پکا ہوا کھانا نہ کھائیں۔ 2ـ کسی بھی دھات سے بنا ہوا کوئی پہناوا نہ پہنیں۔ 3 - جلد پر کوئی کاسمیٹک استعمال نہ کریں، جیسے نیل پالش، بازاری مہندی، خضاب کیمیکل والی کریم وغیرہ۔ 4 - صبح نہار منہ پانی پئیں۔ 5 - برائلر نہ کھائیں۔ 6 - دودھ کے ساتھ کوئی دوسری پروٹین نہ کھائیں۔ 7 - کالے چنے، بادام، باتھو کا ساگ یا باتھو کی چٹنی، آم، آم کا اچار، آم کا مربہ یا آم کا فریش جوس پئیں۔ 8 - صبح اور شام کی ٹھنڈی دھوپ 15 سے 20 منٹ ننگے جسم سینکیں۔ 9 - ایسے پانی سے نہ نہائیں نہ منہ دھوئیں جس پر براہ راست دھوپ پڑ رہی ہو۔ 10 - ہفتہ وار ناخن تراشیں اور ہفتہ وار جسم کے غیر ضروری بال صاف کریں۔لیکن یاد رہے کہ اس عمل کے دوران جسم پر کسی قسم کی کوئی خراش یا زخم نہ آنے دیں 11 - واش روم جانے سے پہلے اور واش روم سے فارغ ہو کر ہاتھ صابن سے دھوئیں 12 - ترش اشیاء، ٹاٹری والی اشیاء، املی، آلو بخارہ وغیرہ نہ کھائیں۔ 13 - پانچ وقت نماز ادا کریں، ہر وضو کے ساتھ ناک اور حلق کا غرارہ لازمی کریں۔ 14 - فزی ڈرنکس، کولا مشروبات، انرجی ڈرنکس، پیزا، برگر، شوارما، فاسٹ فوڈ نہ لیں۔ 15 - تلسی یا نیاز بو جسے ریحان بھی کہتے ہیں، کی روزانہ دو تین کونپلیں چبا کر کھائیں 16 - دودھ، دہی، انڈا، بالائی، چاول، گھی، مچھلی، ہر قسم کا پھل، ہر قسم کی سبزی، گوشت اور دال کھا سکتے ہیں۔ 17 - اپنی جلد کی حفاظت کریں، اس پر خراش نہ آنے دیں۔ جلد کو کٹنے، چھیلنے اور پکنے سے بچائیں۔ 18 - جسم پر پھوڑے پھنسیاں اور الرجی نہ ہونے دیں۔ اگر کوئی ایسی علامت ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ 19 - ڈکار، چھینک، جمائی، پاخانہ، پیشاب، ہوا (ریح) اور کھانسی کو زبردستی نہ روکیں جب حاجت ہو رفع کا فورا انتظام کریں 20 - سر کو خشکی، سکری، جوؤں اور دیگر انفیکشن سے محفوظ رکھیں۔ بالوں کو سختی سے نہ باندھیں۔ 21 - بازاری سویا ساس، چلی ساس، چائینز نمک وغیرہ استعمال نہ کریں۔ 22 - کیمیکل والے عام صابن کے بجائے اس مرض کے لیے تیار کردہ سپیشل ہومیو پیتھک صابون استعمال کریں، عام ٹوتھ پیسٹ کے بجائے نیم کی مسواک استعمال کریں یا ہومیوپیتھک ٹوتھ پیسٹ استعمال کریں 23 - کوئی ایسا پیشہ اختیار نہ کریں جس میں جلد پر کوئی کیمیکل لگنے یا کوئی کی کیمیکل سانس کے ذریعے اندر جانے کا خدشہ ہو۔ 24- اس مرض کے لیے خاص طور پر تیار کی گئی ہومیوپیتھک کریم متاثرہ مقام پر لگا کر کچھ دیر دھوپ میں بیٹھیں تین ماہ تک ہومیوپیتھک کی دوائی بغیر ناغے کے استعمال کریں، اگر علامات مکمل طور پر ختم نہ ہوں تو مزید کچھ عرصہ تک جاری رکھیں مزید معلومات اور ہومیوپیتھک علاج کے لیے: ڈاکٹر رضوان ثاقب بی ایچ ایم ایس شمع ہومیو کلینک شمع پلازہ، شمع میٹرو اسٹیشن، 72 فیروزپور روڈ لاہور 03037578803

Consult with our Specialists

Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.

Book a Consultation
Book Appointment WhatsApp
Shama Assistant
Online
Hello! Welcome to Shama Homeo Clinic. 🌿 I am your AI receptionist. How can I help you today?
Just now
0
Cart Summary
Rs. 0
Checkout Now
Search Products
Start typing to search products...
Your Cart
0
Your Cart is Empty

You haven't added any homeopathic remedies to your cart yet.

Explore Shop