Shama Homeo Clinic Logo
Shama Homeo Clinic
Get Well, Stay Well
Back to Blog

ناخن کا گوشت میں دھنسنا

ناخن کا گوشت میں دھنسنا
ناخن کا گوشت میں دھنسنا Ingrown toenail (Onychocryptosis) یہ بظاہر ایک مقامی مسئلہ لگتا ہے، لیکن ہومیوپیتھی اسے جسم کے اندرونی بگاڑ کا اظہار مانتی ہے۔ مقامی علامات (Local Symptoms) محض ایک اتفاق نہیں ہوتیں، بلکہ یہ پورے حیاتیاتی نظام کی اندرونی بے ترتیبی کا اظہار ہوتی ہیں۔ ناخن کا غیر فطری طور پر بڑھنا دراصل جسم کے سائیکوٹک (Sycotic) رجحان کی عکاسی کرتا ہے، جہاں خلیات کی ضرورت سے زیادہ بڑھوتری (Overgrowth) ہونے لگتی ہے۔ سائیکوٹک میازم Sycotic میں ناخن کا موٹا ہونا اور اضافی کچا گوشت Proud Flesh بنتا ہے جبکہ اگر زخم گہرا ہو جائے Ulceration اور ہڈی تک درد پہنچے تو یہ سفلیٹک میازم Syphilitic کہلائے گا اور سورا Psora میں ابتدائی سرخی، جلن اور لمس کی شدید حساسیت ہوتی ہے احتیاطی تدابیر: ناخن کو ہمیشہ سیدھا (Straight) کاٹیں، کناروں سے گہرا نہ کاٹیں۔ بیرونی دباؤ میازم کو متحرک کرتا ہے، لہٰذا تنگ جوتوں سے پرہیز کریں۔ نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر پاؤں بھگونے سے سوجن میں فوری کمی آتی ہے۔ علاج: 1Magnetis Polus Australis یہ اس مسئلے کی سب سے اہم دوا سمجھی جاتی ہے۔ یہ ناخن کے گوشت میں دھنسنے کے رجحان کو ختم کرتی ہے اور شدید درد میں فوری راحت دیتی ہے۔ 2 Silicea * اگر ناخن کے ارد گرد پیپ Puss بن گئی ہو، زخم بھر نہ رہا ہو اور وہاں سے بدبودار مادہ نکلتا ہو، تو یہ بہترین دوا ہے۔ یہ "ہومیوپیتھک نشتر" کہلاتی ہے۔ 3 Graphites اگر ناخن بہت موٹے، کھردرے اور ٹوٹنے والے ہوں اور جلد میں دھنس رہے ہوں تو یہ دوا مفید ہے۔ متاثرہ حصہ چپچپا ہوتا ہے۔ 4 Nitric Acid اگر دھنسے ہوئے ناخن میں چبھن والا درد ہو جیسے کانٹا چبھا ہو Splinter-like pain اور چھونے سے خون نکلنے لگے تو اسے استعمال کریں۔ درد اور سوزش کے لیے یہ ادویات کو استعمال کریں 5 Belladonna اگر متاثرہ حصہ سرخ، گرم اور سوجا ہوا ہو اور درد میں دھڑکن (Throbbing) محسوس ہو تو یہ دوا بہت مفید ہے 6 Hypericum اگر ناخن دھنسنے سے اعصابی درد Nerve pain ہو رہا ہو جو اوپر ٹانگ کی طرف جائے Injured nerves 7 Hepar Sulph اگر درد اتنا شدید ہو کہ چھونا برداشت نہ ہو اور پیپ بننا شروع ہو رہی ہو۔ 8 Ledum Pal اگر متاثرہ جگہ ٹھنڈی محسوس ہو لیکن اسے ٹھنڈے پانی سے سکون ملے۔ انفیکشن اور پیپ کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہے 9 Myristica Sebifera یہ دوا پیپ کو نکالنے اور زخم کو صاف کرنے میں جادوئی اثر رکھتی ہے۔ اسے اکثر سرجری کے متبادل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ 10 Anthracinum اگر انفیکشن بہت شدید ہو، رنگت نیلی یا کالی پڑ رہی ہو اور جلن دار درد ہو۔ 11 Merc Sol اگر پیپ بہت زیادہ ہو، رات کو درد بڑھ جائے اور پسینہ زیادہ آئے۔ ناخن کی ساخت اور ناخنوں کے پرانے مسائل کے لیے اس کو مد نظر رکھیں 12 Antimonium Crudum اگر ناخن پھٹے ہوئے، کھردرے ہوں اور ان کے نیچے کی جلد حساس ہو۔ 13 Thuja ناخن ٹیڑھے میڑھے ہوں، ٹوٹ جاتے ہوں اور بہت جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوں۔ 14 Alumina ناخنوں کا خشک ہونا اور ٹوٹنا، ساتھ ہی قبض کا رجحان۔ 15 Fluoric Acid ناخن بہت تیزی سے بڑھتے ہوں اور ٹیڑھے ہو کر گوشت میں گھستے ہوں۔ 16 Calcarea Fluor ناخن بہت سخت ہو جائیں اور کنارے تیز ہو کر جلد کو کاٹیں۔ 17 Psorinum جب دوسری ادویات کام نہ کر رہی ہوں اور مریض کو بہت زیادہ سردی لگتی ہو۔ 18 Sulphur اگر زخم میں شدید خارش اور جلن ہو اور مریض کو نہانے سے چڑ ہو۔ 19 Natrum Mur ناخن کے گرد کی کھال (Hangnails) بار بار اکھڑتی ہو اور دھنسنے کا سبب بنے۔ 20 Apis Mellifica اگر سوجن بہت زیادہ ہو (جیسے شہد کی مکھی نے کاٹا ہو) اور ڈنک لگنے جیسا درد ہو۔ عام طور پر اس مرض کا علاج Silicea اور Magnetis Polus Australis سے آغاز کیا جاتا ہے۔

Consult with our Specialists

Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.

Book a Consultation
Book Appointment WhatsApp
Shama Assistant
Online
Hello! Welcome to Shama Homeo Clinic. 🌿 I am your AI receptionist. How can I help you today?
Just now
0
Cart Summary
Rs. 0
Checkout Now
Search Products
Start typing to search products...
Your Cart
0
Your Cart is Empty

You haven't added any homeopathic remedies to your cart yet.

Explore Shop