Back to Blog
فیکل کیلپروٹیکٹن ٹیسٹ
فیکل کیلپروٹیکٹن ٹیسٹ
*Fecal Calprotectin*
یہ ٹیسٹ آنتوں میں بیکٹیریل انفیکشن کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے کیا جاتا ہے ، فیکل کیلپروٹیکٹن ٹیسٹ کے لیے پاخانے (Stool Sample) کا نمونہ استعمال کیا جاتا ہے۔ انتڑیوں کی سوزش اور دیگر پیچیدگیاں معلوم کرنے کے لیے سٹول ٹیسٹ (Fecal Calprotectin) سب سے مستند طریقہ ہے۔ چونکہ کیلپروٹیکٹن براہ راست آنتوں کی سوزش سے خارج ہو کر فضلے میں شامل ہوتی ہے، اس لیے پاخانے میں اس کا لیول چیک کرنا کافی ہوتا ہے۔اگر اس ٹیسٹ کی رپورٹ میں کیلپروٹیکٹن کی سطح بڑھی ہوئی آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آنتوں میں سوزش موجود ہے۔
عمومی طور پر 50 µg/g سے کم لیول نارمل سمجھا جاتا ہے، جبکہ اس سے زیادہ لیول پر مزید معائنے (جیسے کولونوسکوپی) کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اگر لیول 50 سے کم ہو، تو اس کا مطلب ہے کہ آنتوں میں سوزش کے امکانات بہت کم ہیں۔ اسی طرح ہلکا بڑھا ہوا (Borderline) یعنی اگر لیول 50 اور 200 کے درمیان ہو تو ڈاکٹر کچھ عرصے بعد دوبارہ ٹیسٹ یا دیگر معائنے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔ اگر لیول 200 سے زیادہ ہو، تو یہ آنتوں میں کسی فعال سوزش (Inflammation) کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے لیے مزید تشخیص کی ضرورت ہوتی ہے۔
خون میں بھی کیلپروٹیکٹن کی مقدار معلوم کی جا سکتی ہے، لیکن آنتوں کی بیماریوں کی تشخیص کے لیے سٹول ٹیسٹ کو زیادہ بہتر مانا جاتا ہے کیونکہ خون میں کیلپروٹیکٹن کی سطح جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والی سوزش کی وجہ سے بڑھ سکتی ہے۔لیکن سٹول میں کلپروٹیکٹن کی بڑی ہوئی مقدار عام طور پر آنتوں کی بیماریوں کی ہی نشاندہی کرتی ہے
خون کے ذریعے کیلپروٹیکٹن کا لیول چیک کرنے کے لیے عام طور پر سیرم کیلپروٹیکٹن (Serum Calprotectin) ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ یہ ٹیسٹ جسم میں مجموعی سوزش (Systemic Inflammation) کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ٹیسٹ اکثر جوڑوں کے درد (Rheumatoid Arthritis) یا جسم کے دیگر حصوں میں ہونے والی سوزش کی تشخیص کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ معدے یا آنتوں کی تکلیف (جیسے IBD یا IBS) کی وجہ سے کیلپروٹیکٹن چیک کرنا ہو تو ڈاکٹر خون کے بجائے پاخانے (Stool) کے ٹیسٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خون میں کیلپروٹیکٹن کا بڑھنا جسم میں کہیں بھی سوزش کی وجہ سے ہو سکتا ہے، جبکہ پاخانے میں اس کا بڑھنا براہ راست آنتوں کے مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔
۔
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation