Back to Blog
کیلپروٹیکٹن کے لیے غذائی ہدایات
سٹول میں کیلپروٹیکٹن کے لیے غذائی ہدایات:
سٹول میں کیلپروٹیکٹن (Calprotectin) کی سطح کا بڑھنا اس بات کی علامت ہے کہ آنتوں میں سوزش (inflammation) موجود ہے۔ یہ عام طور پر سوزشی آنتوں کے امراض (IBD) جیسے کہ کرونز ڈیزیز یا السریٹو کولائٹس کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس صورتحال میں علامات کو کنٹرول کرنے اور آنتوں کو سکون دینے کے لیے درج ذیل غذائی تبدیلیاں معاون ثابت ہو سکتی ہیں:
جب آنتوں میں سوزش ہو، تو ایسی غذاؤں کا انتخاب ضروری ہے جو ہاضمے پر بوجھ نہ ڈالیں، ایسی غذائیں کھائیں جو آسانی سے ہضم ہو سکیں، جیسے ابالے ہوئے چاول، کھچڑی، دلیہ، اور کیلا۔
ابلی ہوئی مچھلی، مرغی کا سینہ (بغیر چربی)، اور اچھی طرح پکے ہوئے انڈے پروٹین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہترین ہیں۔
سوزش کے دوران کچی سبزیاں، چھلکے والے پھل، اور ثابت اناج (Whole grains) سوزش اور درد کو بڑھا سکتے ہیں۔ سبزیوں کو ہمیشہ ابال کر یا پکا کر (بغیر چھلکے کے) استعمال کریں۔یعنی فائبر والی غذائیں کم کھائیں
تلی ہوئی اشیاء، تیز مرچ مصالحے، اور زیادہ گھی والے کھانوں سے مکمل گریز کریں کیونکہ یہ آنتوں کی دیواروں کو مزید متاثر کرتے ہیں۔
اگر آپ کو دودھ پینے سے گیس یا مروڑ محسوس ہو، تو عارضی طور پر دودھ اور اس سے بنی بھاری اشیاء سے پرہیز کریں۔ دہی کا استعمال (اگر موافق ہو) فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation