Back to Blog
پتے کی پتھری کے مریضوں کے لیے خصوصی ہدایات
پتے کی پتھری کے مریضوں کے لیے خصوصی ہدایات
تلی ہوئی اور چکنائی والی اشیاء مثلاً سموسے، پکوڑے، پراٹھے، فاسٹ فوڈ اور گہرے تلے ہوئے کھانوں سے پرہیز کریں۔
سرخ گوشت اور ڈیری مصنوعات استعمال نہ کریں،یعنی بڑا گوشت (بیف)، چھوٹا گوشت (مٹن)، مکھن، دیسی گھی، بالائی والا دودھ اور پنیر کا استعمال نہ کریں۔
پروسیسڈ اور میٹھی غذاؤں سے پرہیز بھی ضروری ہے، بیکری آئٹمز، کیک، بسکٹ، کولڈ ڈرنکس اور سفید چینی کا استعمال انتہائی محدود کریں۔
یکدم وزن کم کرنے سے پرہیز کریں ، بہت تیزی سے وزن گھٹانے سے جگر میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے جو پتھری میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ لیموں کا رس یا ایک چمچ سیب کا سرکہ پیئیں
ناشتے میں دلیا ، ایک عدد ابلا ہوا انڈا (بغیر زردی)، اور تازہ پھل لیں
دوپہر کے کھانے میں چپاتی ، ابلی یا بھاپ میں پکی سبزیاں، سلاد (کھیرا، ٹماٹر، گاجر) اور دال لیں
شام کے کھانے میں سبزیوں کا سوپ، یا مٹھی بھر بھیگے ہوئے بادام
رات کے کھانے میں سٹیم یا گرل کی ہوئی مرغی/مچھلی، ابالے گئے چاول یا چپاتی، اور ساتھ کدو/توری/لوکی کا سالن ـ
سیب کا سرکہ پتے کی پتھری کو توڑنے اور نکالنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ لیموں میں موجود وٹامن سی اور سٹرک ایسڈ کولیسٹرول کو جمنے سے روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس لیے ان کا استعمال مفید رہتا ہے
دن میں دو بار سبز چائے یا پودینے کا قہوہ پیئیں ۔
دن میں کم از کم آٹھ تا دس گلاس پانی لازمی پیئیں ـ
روزانہ 30 منٹ تیز چلیں ۔ سائیکلنگ یا تیراکی جیسی ورزشیں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔البتہ پیٹ پر شدید زور دینے والی بھاری ورزشوں یا وزنی اشیاء اٹھانے سے گریز کریں ۔
ایک ساتھ پیٹ بھر کر کھانے کے بجائے دن میں چار سے پانچ بار تھوڑی تھوڑی مقدار میں کھانا کھائیں۔
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation