Back to Blog
چہرے کی چھائیاں
چہرے کی چھائیاں:
ہومیو پیتھک علاج:
فریکل کو ہٹانے کے لیے لیزر، سیرم اور کیمیائی لئیرز کو موثر سمجھا جاتا ہے لیکن مؤثر اور مستقل علاج ہومیو پیتھی میں ہی ہے۔فریکلز کے لیے ہومیوپیتھک ادویات میلانین کے غیر ضروری اجتماع کو آہستہ آہستہ ہلکا کرتی ہیں اور ان کے دوبارہ ہونے کے امکانات کو کم کرتی ہیں۔
کلاسیک ہومیو پیتھی میں علامات کے مطابق واحد دوا تجویز کی جاتی ہے اور کانسٹیٹیوشنل ہومیوپیتھی بھی جسمانی ساخت کے مطابق سنگل ریمیڈی میں کام کرتی ہے۔
آرنیکا چھ ایکس سے ون ایم، یہ چہرے پر خون کے براؤن نشانوں کو ہلکا کرے گی۔
سکن کے کسی حصہ پر بھی فریکلز ہوں یعنی پیلے رنگ کے داغ دھبے ہوں تو باقی ڈھیر ساری ادویات کے ساتھ سلفر سیپیا لاٸیکوپوڈیم اور فاسفورس فرسٹ گریڈ ریمیڈیز میں سےہیں۔
اگر چہرے پر کالی نیلی چھاٸیاں بن جاٸیں اور وجہ ایکنی کی سپریشن ہو تو اس میں اکیلی دوا گلیسریزا گلابرا ہے ۔ عموماً ایسے کیسز بہت ہوتے ہیں کہ چہرے پر ایکنی وغیرہ کے ختم ہو جانے کے بعد کالے دھبے پڑ جاتے ہیں وہاں یہ دوا انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے
اگر cheeks پر پیلے رنگ کی چھاٸیاں بن جاٸیں چاہے وجہ کوٸی بھی ہو اس کی اکیلی دوا کیڈمیم سلف ہے۔
اور اگر ناک پر پیلے رنگ کی چھاٸی بن جاۓ تو اس کی اکیلی دوا سیپیا ہے۔ اور اگر بازوؤں پر پیلے رنگ کی چھاٸی بن جاۓ تو اس کی اکیلی دوا سینی کیولا ہے۔لیکن یہ پیلی چھاٸیاں بازوؤں پر ہوں اور پھیلتی چلی جاٸیں تو دوا
ایسڈ فاس 1x، لڑکوں اور مردوں میں ایک گلاس پانی میں 5 سے 7 قطرے لاجواب چیز ہے۔ سنامونم مدر ٹنکچر۔ (دارچینی کا محلول) سے کریم بناکر رات کو لگا کر سونا بھی بہت بہتر ہے۔
پلسٹیلا سے سرخ، گرم، جھلسائے ہوئے چہرے والی نوجوان خواتین میں چھائیوں کا علاج کامیابی سے کیا جاتا ہے۔
پیلی، خشک جلد کے ساتھ داغ دار چھائیوں کے علاج کے لیے سلفر کو استعمال کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر جب جلد غیر صحت مند نظر آتی ہے جس میں مہاسوں، بوڑھے چہرے اور سرخ گال کی موجودگی ہوتی ہے
اس کے علاوہ اگر سنگل ریمیڈی کے ساتھ بلڈپیوریفاٸر میڈیسنز بطور مددگار دوا دے دی جاٸیں تو اور بہتر ہو گا۔۔ جیسے بربیریس ایکوفوٸیلیم اور ایکنیشیا وغیرہ
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation