Shama Homeo Clinic Logo
Shama Homeo Clinic
Get Well, Stay Well
Back to Blog

نظام انہضام کے امراض اور ہومیوپیتھی

نظام انہضام کے امراض اور ہومیوپیتھی
نظام انہضام کے امراض اور ہومیوپیتھی ڈاکٹر رضوان ثاقب BHMS 03037578803 دسویں قسط گلوسائٹس Glossitis زبان کی سوزش یا سوجن یا ورمِ زبان اس بیماری میں زبان کا رنگ بدل جاتا ہے، اس پر موجود چھوٹے ابھار (Papillae) ختم ہو جاتے ہیں، اور زبان بالکل ہموار اور چمکدار دکھائی دینے لگتی ہے۔ علامات: زبان پر سوجن اور درد ہونا۔ زبان کا رنگ گہرا سرخ یا ارغوانی (Purple) ہو جانا۔ چبانے، نگلنے اور بولنے میں تکلیف ہونا۔ زبان کا بالکل نرم، ہموار اور چمکدار ہو جانا (ابھار غائب ہو جانا)۔ مرچ مصالحے دار یا کھٹی چیزیں کھانے پر شدید جلن ہونا۔ وجوہات : جسم میں وٹامن بی-12 ، فولک ایسڈ، اور آئرن کی کمی۔ منہ میں فنگس (جیسے تھرش)، بیکٹیریا، یا وائرس (جیسے ہربیز) کا حملہ۔ ٹوتھ پیسٹ، ماؤتھ واش، بعض ادویات، یا مصنوعی دانتوں (Dentures) سے الرجی۔ گرم چائے/کھانے سے زبان کا جل جانا، یا تیز دانت کا زبان سے رگڑ کھانا۔ تھوک کی کمی کی وجہ سے زبان میں سوزش۔ تشخیص : ڈاکٹر یا ڈینٹسٹ زبان کی سوجن، رنگت اور ابھاروں کا معائنہ کرتے ہیں۔ خون کا معائنہ وٹامنز بی 12، آئرن کی کمی یا کسی اندرونی بیماری کا پتہ لگانے کے لیے۔ سواب ٹیسٹ (Swab Test): اگر فنگل یا بیکٹیریل انفیکشن کا شک ہو تو زبان سے نمونہ لے کر لیب بھیجا جاتا ہے۔ علاج: ہومیوپیتھی میں علاج علامات کے مطابق کیا جاتا ہے۔ یہ ادویات علامات کے مطابق مفیدہوتی ہیں: Merc Sol مرک سال: زبان بڑی، موٹی، اور سوجی ہوئی ہو۔ زبان کے کنارے دانتوں کے نشانات پڑ جائیں۔ منہ سے شدید بدبو آئے اور تھوک بہت زیادہ بنے۔ Belladonna بیلاڈونا: زبان اچانک سرخ، چمکدار اور گرم ہو جائے۔ چھونے سے درد ہو اور نگلنے میں شدید تکلیف ہو۔ Apis Mellifica ایپس میلیفیکا: زبان پر شدید سوجن ہو، جیسے کسی شہد کی مکھی نے کاٹ لیا ہو۔ ڈنک لگنے جیسا درد ہو اور ٹھنڈی چیزوں سے آرام ملے۔ Nitric Acid نائٹرک ایسڈ: زبان پر گہرے اور تکلیف دہ زخم (Ulcers) بن جائیں۔ چبھن دار درد ہو جیسے کانٹا چبھا ہوا ہو۔ Borax بوریکس: منہ اور زبان پر سفید رنگ کے چھالے (Thrush) ہوں جو بہت حساس ہوں اور جن سے خون نکلنے کا اندیشہ ہو۔ Arsenicum Album آرسینک البم: زبان پر شدید جلن ہو، پیاس تھوڑی تھوڑی دیر بعد لگے (صرف چند گھونٹ)، اور گرم چیز پینے سے جلن میں آرام آئے۔ Cantharis کینتھرس: زبان ایسی محسوس ہو جیسے ابلتے ہوئے پانی سے جل گئی ہو۔ چھالے دار سوجن اور شدید ترین جلن ہو۔ Nux Vomica نکس وامیکا: زیادہ مرچ مصالحے، اینٹی بائیوٹکس یا الکحل کے استعمال کی وجہ سے زبان سوج جائے اور ہاضمہ خراب ہو۔ Taraxacum ٹیرکسیکم: زبان پر نقشے جیسے داغ بن جائیں (Geographic Tongue)، یعنی کہیں سے سفید اور کہیں سے سرخ پیچز ہوں۔ Lachesis لیکیسس: زبان سوج کر اتنی بڑی ہو جائے کہ منہ سے باہر نکلنے لگے۔ زبان کا رنگ نیلا مائل یا گہرا سرخ ہو اور صبح کے وقت تکلیف میں اصافہ ہو حفاظتی تدابیر : دن میں دو بار نرم برسٹل والے برش سے دانت صاف کریں اور زبان کی صفائی کا خیال رکھیں۔ اپنی خوراک میں ہری سبزیاں، پھل، دودھ اور انڈے شامل کریں تاکہ وٹامنز کی کمی نہ ہو۔ تیز مرچ مصالحے، گرم، کھٹی اور تیزابی غذاؤں سے پرہیز کریں۔ سگریٹ، چھالیہ، اور گٹکا وغیرہ سے مکمل پرہیز کریں کیونکہ یہ زبان کی سوزش کو بڑھاتے ہیں۔ گھریلو ٹوٹکے : زبان پر برف کا ٹکڑا رکھنے یا ٹھنڈا پانی پینے سے سوجن اور جلن میں فوری ریلیف ملتا ہے۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا چمچ نمک ملا کر دن میں ۲ سے ۳ بار کلیاں کریں۔ یہ قدرتی اینٹی سیپٹک کا کام کرتا ہے۔ ناریل کے تیل کے چند قطرے زبان پر لگانے یا اس سے "آئل پلنگ" (منہ میں گھمانا) کرنے سے سوزش کم ہوتی ہے۔ تازہ ایلوویرا کا گودا زبان پر لگانے سے جلن ٹھنڈی ہوتی ہے اور زخم جلدی ٹھیک ہوتے ہیں۔ دہی میں موجود پروبائیوٹکس منہ کے اچھے بیکٹیریا کو بڑھاتے ہیں اور فنگل انفیکشن کو کم کرتے ہیں۔ نوٹ: علامات کی شدت اور مریض کی انفرادی حالت کے مطابق دوا کی صحیح پوٹینسی کےانتخاب کے لیے ہمیشہ ایک مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ یہ نظام انہضام کے امراض اور ہومیوپیتھک علاج کی دسویں قسط ہے اور یہ مضمون ابھی جاری ہے، اگلی قسط انشاءاللہ جلد شیئر کر دی جائے گی، میں ہومیوپیتھی کا ایک ادنیٰ طالب علم ہوں، اس مضمون میں آپ جو کمی بیشی محسوس کریں مجھے ضرور آگاہ کریں اور اگر آپ کے تجربے میں کوئی ایسی میڈیسن ہے جو اس مرض میں بہت اچھا رزلٹ دیتی ہے تو وہ بھی میرے نمبر 03037578803 پر ضرور شیئر کر دیں، میں آپ کا احسان مند ہوں گاـ شکریہ

Consult with our Specialists

Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.

Book a Consultation
Book Appointment WhatsApp
Shama Assistant
Online
Hello! Welcome to Shama Homeo Clinic. 🌿 I am your AI receptionist. How can I help you today?
Just now
0
Cart Summary
Rs. 0
Checkout Now
Search Products
Start typing to search products...
Your Cart
0
Your Cart is Empty

You haven't added any homeopathic remedies to your cart yet.

Explore Shop