Back to Blog
دل کو ہلکا کرنے، اندرونی سکون مہیا کرنے والی اور دل کو خوش کرنے والی دوائیں
دل کو ہلکا کرنے، اندرونی سکون مہیا کرنے والی اور دل کو خوش کرنے والی دوائیں
زندگی کی اصل خوبصورتی خوشی ہے۔ لیکن آج کے دور میں خوشی ایک نایاب شے بنتی جا رہی ہے۔ لوگوں کے پاس دولت ہے مگر دل میں سکون نہیں۔
رشتے ہیں مگر محبت نہیں۔
مصروفیات ہیں مگر اطمینان نہیں۔
انسان ہر جگہ خوشی ڈھونڈتا ہے ، کبھی دنیاوی لذتوں میں، کبھی شہرت میں، کبھی طاقت میں۔ لیکن آخرکار خالی پن باقی رہتا ہے۔
صوفیا کا کہنا ہے: "خوشی کوئی بیرونی چیز نہیں بلکہ دل کا حال ہے۔"
ہومیوپیتھی بھی اسی نکتے کو مانتی ہے۔ یہ کہتی ہے کہ خوشی انسان کے قوتِ حیات (Vital Force) کا اصل رنگ ہے۔ جب یہ قوت دب جائے یا کمزور ہو جائے تو انسان کا دل بوجھل اور زندگی بے مزہ ہو جاتی ہے۔
خوشی اور انسانی ذہن کا رشتہ دماغ میں وہ کیمیکلز یا ہارمونز (Neurotransmitters) ہیں جو انسان کے موڈ کو کنٹرول کرتے ہیں۔
مثلاً:
ڈوپامین
یہ خوشی اور انعام کا احساس دلانے والا ہارمون ہے
سیروٹونن
سکون اور اطمینان دلانے والا ہارمون ہے
اینڈورفنز
یہ ہار مون ہلکی مسکراہٹ اور توانائی دیتا ہے
جب یہ کیمیائی توازن یا بگڑتا ہے یعنی ہارمونز امبیلنس ہوتے ہیں تو انسان اداسی، غم اور منفی سوچ میں مبتلا ہوتا ہے۔
ہومیوپیتھی ان علامات کو صرف دماغی کیمیکلز کے تناظر میں نہیں دیکھتی بلکہ پورے انسان کے مزاج، جذبات اور روحانی کیفیت کو سامنے رکھتی ہے۔
ہومیوپیتھک دوائیں جو خوشی جگاتی ہیں
1. Ignatia Amara غم کا بوجھ ہلکا کرنے والی یہ دوا ان لوگوں کے لیے ہے جو کسی صدمے یا جذباتی جھٹکے کے بعد غم میں ڈوب گئے ہوں۔
کبھی اچانک ہنسنا اور کبھی اچانک رونا،
دل کی گھبراہٹ اور سینے پہ بوجھ، محبت یا دوستی کے ٹوٹنے کے بعد اداسی۔
اگنیشیا امارا انسان کو سکھاتی ہے کہ غم دبانے سے بڑھتا ہے، لیکن جب اندر کی قوت جاگتی ہے تو دل ہلکا ہو جاتا ہے۔
فاسفورس روشنی اور مسکراہٹ بانٹتا ہے۔
ان سب کا مقصد یہ ہے کہ انسان پھر سے حال میں جئے، دل میں سکون پائے اور خوشی کو اپنی اصل پہچان بنائے۔
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation