Back to Blog
ایپس میلیفیکا
ایپس میلیفیکا
ایپس میلیفیکا کی شخصیت کو مختصراً بیان کرنا ہو تو اسکے لیے مناسب ترین الفاظ ہیں Aggressive and sensitive.۔ایپس کی مرضیاتی علامات کی بجائے بنیادی خصوصیات یاد رکھنے کے قابل ہیں۔ یہ جسم کے داہنی جانب تکالیف کی دوا سمجھی جاتی ہے ۔ علامات دائیں سے بائیں جانب یا پھر اور سے نیچے کی جانب بڑہتی ہیں ۔ ایپس کے مریضوں میں تھکن اور جسمانی دکھن نمایاں طور پر ملتی ہے ۔ یہ تھکن اس قسم کی ہوتی ہے جیسے مریض نے از حد محنت مشقت کی ہو ۔ اسکا انگ انگ دکھتا ہے ۔ ذرا سا چھونا بھی برداشت نہیں کرتا ۔ مریض کہتا ہے کہ چھونے سے اسکا روواں روواں دکھتا ہے ۔ ایپس کی جنرل درد سطحی ہوتی ہے ۔ پیٹ اور جگر کی تکالیف میں آپ مریض کے پیٹ کو ہاتھ نہیں لگا سکتے مریض درد سے چیختا ہے۔ تھکن کے مارے طلاق تازہ گوشت کی مانند سرخ نظر آئے۔اور بیرونی جانب آنکھیں سوجی ہوئی ہوں ( کالی کارب میں آنکھوں کی نچلی جانب سوجن ہوتی ہے۔ داہنی اوری میں سسٹ۔پیشاب میں کمی یا بندش۔ پیاس کا مکمل فقدان (پلس۔جیلسی)۔ امراض قلب اگر چلنے سے پیر بری طرح سوج جاتے ہوں اور ان میں دکھن اور جلن ہونے لگتی ہو تو یہ ایپس کا کیس ہے ۔ اسی طرح چھاتی کی تکالیف میں اگر کساﺅ محسوس ہو ، مریض لیٹ نہ سکے اسے سانس لینا دشوار ہو ہر سانس آخری سانس محسوس ہوتی ہو تو ایپس دوا ہوسکتی ہے.
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation