Back to Blog
سرد موسم میں جلد کی حفاظت Skin protection in cold weather
سرد موسم میں جلد کی حفاظت Skin protection in cold weather
سرد موسم میں جلد خشک اور کھردری ہو جاتی ہے کیونکہ ہوا میں نمی کم ہوتی ہے۔ مناسب دیکھ بھال اور گھریلو علاج کے ذریعے جلد کو نرم و ملائم رکھا جا سکتا ہے۔ سردیوں میں جلد کی حفاظت کےلئے جلد کو ہائیڈریٹ رکھیں، زیادہ پانی پئیں تاکہ جسم کے ساتھ جلد بھی ہائیڈریٹ رہے۔ موئسچرائزر کا استعمال کریں، خاص طور پر نہانے کے فوراً بعد۔ گرم پانی سے زیادہ نہ نہائیں، بہت زیادہ گرم پانی جلد کی قدرتی نمی ختم کر دیتا ہے۔ نیم گرم پانی کا استعمال بہتر ہے۔ موئسچرائزنگ کریم یا آئل لگائیں، موئسچرائزر جیسے شی بٹر، ناریل کا تیل یا زیتون کا تیل استعمال کریں۔ سن اسکرین نہ بھولیں، سردیوں کی دھوپ بھی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہے، بالخصوص رات کو جلد کی دیکھ بھال کریں ، سونے سے پہلے چہرے پر موئسچرائزنگ کریم یا بادام کا تیل لگائیں۔ زیتون کا تیل، ناریل کا تیل، اور بادام کا تیل جلد کو نرم و ملائم رکھتے ہیں۔ وٹامن اے سی اور ای سے بھرپور غذائیں جیسے گاجر، سبز پتوں والی سبزیاں اور بادام ہماری جلد کے بہترین محافظ ہیں دہی اور شہد جلد کے لیے قدرتی موئسچرائزر کا کام کرتے ہیں۔ ایلو ویرا جیل جلد کو نمی فراہم کرتا ہے اور خارش سے بچاتا ھے۔جبکہ زیادہ گرم پانی جلد کو خشک اور حساس بنا دیتا ہے۔ ایسے صابن جو کیمیکل سے بھرپور ہوں جلد کو مزید خشک کر دیتے ہیں۔ کم پانی پینا بھی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اس سے جسم کی ہائیڈریشن کم ہونے سے جلد متاثر ہوتی ہے۔ خشک ہواؤں میں زیادہ وقت گزارنا بھی جلد کی نمی کھینچ لیتا ہے۔ سردیوں میں چہرے اور ہاتھوں پر ناریل کا تیل رات کو لگائیں، یہ جلد کو نرم اور چمکدار بنائے گا۔ شہد اور دہی کا ماسک یعنی دو چمچ دہی میں ایک چمچ شہد ملا کر چہرے پر لگائیں۔ اور پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ یہ جلد کو موئسچرائز اور نرم کرتا ہے۔ ایلو ویرا جیل میں چند قطرے بادام کا تیل ملائیں اور چہرے پر لگ پکے ہوئے کیلے کو مسل کر اس میں ایک چمچ شہد ملائیں۔ چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔ یہ جلد کو موئسچرائز کرتا ہے۔ ڈاکٹر رضوان ثاقب بی ایچ ایم ایس شمع ہومیو کلینک لاہور پاکستان 03037578803
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation