Shama Homeo Clinic Logo
Shama Homeo Clinic
Get Well, Stay Well
Squilla
شوگر اور سکویلا Squilla maritima / Scilla): ڈاکٹر رضوان ثاقب BHMS 03037578803 سکویلا Squilla ایک نہایت اہم پولی کرسٹ Polychrest دوا ہے، یہ سمندری پیاز Sea Onion یا Red Squilla کے تازہ بلب Bulb سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ دوا خاص طور پر تنفس کے نظام Respiratory System پیشاب کے اعضا اور جھلیوں Mucous Membranes پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ سانس کی نالی کے امراض، کھانسی، سینے کا درد، ہائیڈروسیل Hydrocele اور پیشاب کی بے قاعدگی نمایاں علامات ہیں ، سکویلا کی علامات میں دوہرے پن کا شدت سے احساس پایا جاتا ہے، مثلاً کھانسی کے دوران پیشاب کا نکل جانا یا چھینکتے وقت سینے میں پھٹنے کا احساس ہونا، تنفس اور سانس کی نالی Respiratory Organs کے مسائل، شدید اور خارش زدہ کھانسی، گلے میں بلغم کی موجودگی اور گدگدی کی وجہ سے دورے کی صورت میں کھانسی اٹھتی ہے۔ کھانسی کا دورہ پڑتے ہی مریض کا بے اختیار پیشاب نکل جاتا ہے (یہ سکویلا کی سب سے بڑی کلیدی علامت ہے۔ کھانسی یا گہرا سانس لیتے وقت پسلیوں میں چبھن والا درد ہوتا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سینہ پھٹ جائے گا۔ صبح کے وقت چپچپا، شفاف یا زرد رنگ کا بلغم بڑی مشکل سے خارج ہوتا ہے۔ پیشاب کی زیادتی Polyuria یا بار بار شدید حاجت ہونا۔ پیشاب کرتے وقت مثانے اور پیشاب کی نالی میں جلن اور کٹن۔ پیشاب کا قطرہ قطرہ خارج ہونا یا کھانسی کے ساتھ پیشاب کا خارج ہو جانا۔ دل کی دھکن تیز ہونا Palpitations، خصوصاً بائیں کروٹ لیٹنے پر تکلیف میں اضافہ ، نبض کا کمزور اور مدہم ہونا۔ اسکویلا کا براہِ راست شمار انسولین پیدا کرنے والی یا شوگر کی بنیادی ادویات جیسے Syzygium یا Uranium Nitricum میں نہیں ہوتا، تاہم ذیابیطس Diabetes کے مریضوں میں پیدا ہونے والی چند مخصوص پیچیدگیوں میں یہ انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے، اگر ذیابیطس کے مریض کو بار بار پیشاب آنے کی شکایت ہو، یا پیشاب کی نالی میں سوزش اور کمزوری کی وجہ سے مثانے پر قابو نہ رہتا ہو، تو سکویلا اس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ شوگر کے مریضوں کی قوتِ مدافعت کم ہونے کی وجہ سے جب انہیں سینے کی جکڑن، بلغمی کھانسی یا سانس کی تکلیف Bronchitis لاحق ہو جائے، اور کھانسی کے ساتھ پیشاب نکلنے کا عارضہ بھی جڑا ہو، تو سکویلا شفا بخش اثر دکھاتی ہے۔ شوگر کے مریضوں میں بعض اوقات اعضاء پر سوجن آ جاتی ہے؛ سکویلا جسم کے نچلے حصوں میں پانی پڑنے Dropsy اور سوزش کو کم کرنے میں معاون ہے۔ کینٹ اور کلارک کے مطابق سکویلا ان علامات میں نمایاں ہے جہاں مریض کو بار بار پیشاب کی حاجت ہو اور پیشاب بہت زیادہ مقدار میں، ہلکے رنگ کا یا بے رنگ Pale/Limpid آئے۔ جیمز ٹیلر کینٹ J.T. Kent نے ذکر کیا ہے کہ یہ دوا اس وقت بھی مفید ہوتی ہے جب شوگر یا گردے کے عوارض کے دوران پیشاب کی زیادتی اور سینے کے عوارض جیسے بلغم یا کھانسی ساتھ جڑے ہوں۔ پوٹنسی کا انتخاب : مریض کی طبعی حالت، علامات کی شدت اور مرض کی نوعیت کے حساب سے پوٹنسی کا انتخاب کیا جاتا ہے: گردے اور پیشاب کے افعال کو اعتدال پر لانے کے لیے نچلی طاقت یا مدر ٹنکچر کا استعمال کیا جاتا ہے، بار بار پیشاب آنے کی شکایت Polyuria کو کنٹرول کرنے کے لیے عموماً 30 طاقت دن میں دو سے تین بار استعمال کروائی جاتی ہے۔ اعلیٰ پوٹینسیز 200 اور اس سے اوپر صرف اس وقت استعمال کی جاتی ہیں جب مریض کی ذہنی اور جسمانی علامات دوا کی تصویر کے ساتھ مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہوں، اور اسے بار بار دہرایا نہیں جاتا

Consult with our Specialists

Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.

Book a Consultation
Book Appointment WhatsApp
Shama Assistant
Online
Hello! Welcome to Shama Homeo Clinic. 🌿 I am your AI receptionist. How can I help you today?
Just now
0
Cart Summary
Rs. 0
Checkout Now
Search Products
Start typing to search products...
Your Cart
0
Your Cart is Empty

You haven't added any homeopathic remedies to your cart yet.

Explore Shop