Shama Homeo Clinic Logo
Shama Homeo Clinic
Get Well, Stay Well
Back to Blog

Syzygium Jambolanum

Syzygium Jambolanum
شوگر اور سائیزیجیم جیمبولینم (Syzygium Jambolanum) : ذیابیطس شکری (Diabetes Mellitus) کے لیے یہ سب سے زیادہ مستعمل اور مؤثر ترین ادویات میں شمار ہوتی ہے۔ یہ جامن کی گٹھلی (Seeds of Black Plum) سے تیار کی جاتی ہے۔ سائیزیجیم کا بنیادی کام جسم میں شکر کے میٹابولزم کو منظم کرنا، خون اور پیشاب میں گلوکوز کی مقدار کو کم کرنا اور ٹشوز میں کاربوہائیڈریٹ کے صحیح استعمال کو فروغ دینا ہے۔اس دوا کو سب سے زیادہ فزیولوجیکل ڈوز Mother Tincture (Q) یا 1X میں استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ دوا براہِ راست لبلبے اور گلوکوز میٹابولزم پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اس کی نمایاں علامات یہ ہیں پیشاب میں گلوکوز کا اخراج (Glycosuria) اور خون میں فاسٹنگ اور رینڈم شوگر لیول کا مسلسل بڑھا رہنا۔ پیشاب کی مقدار اضافہ (Polyuria)، مریض کو بار بار اور زیادہ مقدار میں پیشاب آتا ہے، جس کی سپیسیفک گریویٹی (Specific Gravity) بھی زیادہ ہوتی ہے۔ شدید پیاس اور منہ خشک (Polydipsia & Dryness): حلق اور منہ میں شدید خشکی کا احساس، باوجود اس کے کہ مریض وافر مقدار میں پانی پیتا ہے۔ زبان پر اکثر سرخ یا سفید تہہ جم جاتی ہے۔ شدید نقاہت، سستی اور تھکن، بالخصوص ٹانگوں اور پنڈلیوں میں درد اور کسلمندی۔ مریض کی خوراک ٹھیک ہونے کے باوجود وزن تیزی سے گرنے لگتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں میں بار بار پھوڑے، پھنسیاں Boils/Carbuncles بننا، یا خارش ہونا۔ ایسے زخم جو دیر سے بھرتے ہوں Delayed Wound Healing۔ ٹائپ 2 ذیابیطس (ابتدائی و درمیانی درجے) میں Mother Tincture (Q) | 10 تا 15 قطرے آدھے کپ نیم گرم پانی میں، دن میں 3 بار کھانے سے قبل کرونک ذیابیطس یا مزاحمت (Insulin Resistance) Syzygium 1X / 3X 2 گولیاں دن میں 3 بار اگر میٹھے کی شدید خواہش (Sugar Cravings) ہو اور کاربوہائیڈریٹس کا میٹابولزم متاثر ہو تو سائیزیجیم کے ساتھ Gymnema Sylvestre Q ملا کر یا باری باری استعمال کی جاتی ہے۔ جب شوگر کے ساتھ ساتھ ہضم کی خرابی، جگر کے مسائل اور پروٹین یوریا (Urinary Albumin) بھی شامل ہو تو سائیزیجیم کے ساتھ Uranium Nitricum دیں جب شوگر کی وجہ سے مریض شدید ذہنی و اعصابی کمزوری، غم یا ذہنی تناؤ Mental Exhaustion کا شکار ہو تو سائزجییم کے ساتھ Phosphoricum Acidum دیں جب شوگر کے ساتھ منہ کی خشکی انتہائی شدید ہو اور لب سوکھ رہے ہوں تو Cephalandra Indica Q کا استعمال سائزجییم کے ساتھ مفید رہتا ہے سائیزیجیم کا مدر ٹنکچر تیزی سے بلڈ شوگر لیول نیچے لا سکتا ہے، اس لیے گلوکو میٹر سے باقاعدہ جانچ ضروری ہے تاکہ ہائپوگلائیسیمیا Hypoglycemia سے بچا جا سکے۔ اگر مریض پہلے سے انسولین یا ایلوپیتھک اورل ادویات پر ہے تو انہیں یکدم بند نہ کیا جائے، بلکہ شوگر کے چارٹ اور لیب رپورٹس کی روشنی میں بتدریج خوراک کم کی جائے۔ دوا کے ساتھ ساتھ کم گلائیسیمک انڈیکس (Low GI) والی غذا، واک اور کاربوہائیڈریٹ کی حد بندی بہترین نتائج دیتی ہے

Consult with our Specialists

Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.

Book a Consultation
Book Appointment WhatsApp
Shama Assistant
Online
Hello! Welcome to Shama Homeo Clinic. 🌿 I am your AI receptionist. How can I help you today?
Just now
0
Cart Summary
Rs. 0
Checkout Now
Search Products
Start typing to search products...
Your Cart
0
Your Cart is Empty

You haven't added any homeopathic remedies to your cart yet.

Explore Shop