Back to Blog
Thyroidinum
شوگر اور تھائرائیڈینم Thyroidinum:
ڈاکٹر رضوان ثاقب
BHMS
03037578803
ایک انتہائی اہم اور طاقتور سارکوڈ Sarcode ہے، جو بھیڑ کے تھائرائیڈ سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ دوا جسم کے پورے نظامِ انہضام، میٹابولزم Metabolism اور ہارمونل توازن پر گہرا اثر رکھتی ہے۔
تھائرائیڈینم کو خاص طور پر میکانزم آف میٹابولزم Metabolic Rate کو منظم کرنے والی دوا کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جب جسم میں تھائرائیڈ گلینڈ کا توازن بگڑتا ہے تو اس کا اثر دل کی دھڑکن، وزن، طاقت، اور اینڈوکرائن Endocrine نظام پر پڑتا ہے۔
اہم علامات
جب میٹابولزم سست ہو جائے Hypothyroidism اور جسم میں سوجن و موٹاپا آنے لگے، یا اس کے برعکس مریض تیزی سے سوکھتا جا رہا ہو۔
مریض ہر وقت تھکاوٹ، مردنی اور سستی محسوس کرے، خاص طور پر معمولی جسمانی مشقت کے بعد۔ معمولی سی حرکت یا جذباتی تناؤ پر دل کی دھڑکن کا غیر متوازن ہونا۔ نبض تیز، کمزور یا بے قاعدہ ہو سکتی ہے۔
جلد خشک، سرد اور بے رونق ہو جاتی ہے Myxedema کی صورت میں۔ سر کے بال اور ابروؤں کے کنارے گرنے لگتے ہیں۔ چڑچڑاپن، اضطراب، اور موڈ کا تیزی سے بدلنا۔ سردی برداشت نہ ہونا ، زیادہ تر مریضوں کو شدید سردی محسوس ہوتی ہے ۔
شوگر اور اینڈوکرائن غدود کے باہمی تعلق کی بنا پر تھائرائیڈینم شوگر کے مریضوں کے لیے ایک اہم معاون دوا ثابت ہو سکتی ہے
تھائرائیڈ اور پینکریاس (لبلبہ) ایک دوسرے کے ساتھ باہم مربوط ہیں۔ تھائرائیڈ کی خرابی انسولین کی حساسیت کو متاثر کرتی ہے، جس سے شوگر کا توازن بگڑتا ہے۔ ایسے شوگر کے مریض جو ذیابیطس کے ساتھ موٹاپے کا شکار ہوں اور ان کا میٹابولزم انتہائی سست ہو، ان کے لیے تھائرائیڈینم انسولین ریزسٹنس کو کم کرنے اور میٹابولزم کو فعال کرنے میں مدد دیتی ہے۔
شوگر کے وہ مریض جنہیں بار بار اور زیادہ مقدار میں پیشاب آتا ہو اور ساتھ ہی شدید کمزوری ہو۔ منہ کا مسلسل خشک رہنا اور غیر معمولی پیاس لگنا۔ شوگر کی وجہ سے ہاتھ پاؤں میں سنسناہٹ، سن پن یا ٹانگوں میں شدید نقاہت کا ہونا۔ اگر مریض کو شوگر کے ساتھ ساتھ ہائپو تھائرائیڈزم Hypothyroidism کی شکایت بھی ہو، تو تھائرائیڈینم دونوں عوارض میں بیک وقت بہترین کام کرتی ہے۔
طریقہ استعمال :
ہومیوپیتھی میں سارکوڈز کا انتخاب کرتے وقت پوٹنسی کی درست مقدار انتہائی اہم ہوتی ہے:
3X / 6X
نچلی پوٹنسی یا Trituration میٹابولزم کو محرک کرنے اور عضویاتی توازن Organ-level stimulation کے لیے اکثر استعمال کی جاتی ہے۔ شوگر اور موٹاپے کے مریضوں کو دن میں 2 سے 3 بار 2،2 گولیاں دی جاتی ہیں۔
جب علامات زیادہ واضح ہوں اور اعصابی اثرات بھی ساتھ شامل ہوں۔
30C
دن میں 2 بار 5 قطرے تھوڑے پانی میں ملا کر دئیے جاتے ہیں
200C
یا بالاتر
یہ صرف تب استعمال کی جاتی ہے جب کیس کی کامل مطابقت ہو اور اسے ہفتہ وار یا مہینہ وار خوراک کی صورت میں دیا جائےـ
احتیاطی تدابیر :
اگر شوگر کے مریض کو دل کا مسئلہ ہو یا اینجائنا / دل کی دھڑکن بہت زیادہ تیز رہتی ہو، تو اعلیٰ پوٹینسی میں تھائرائیڈینم کو محتاط انداز میں اور معالج کی دیکھ بھال میں ہی دینا چاہیے۔
تھائرائیڈینم کے استعمال کے دوران مریض کی بلڈ شوگر کی سطح کو باقاعدگی سے چیک کرنا چاہیے، کیونکہ میٹابولزم فعال ہونے سے انسولین کی ضرورت میں تبدیلی آ سکتی ہے۔
شوگر جیسے پیچیدہ عارضے کے لیے تھائرائیڈینم کے ساتھ ساتھ مریض کی کنسٹی ٹیوشنل دوا Constitutional Remedy کا استعمال بھی ضروری ہوتا ہے۔
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation