Back to Blog
Uranium Nitricum
شوگر اور
یورانیم نیٹریکم Uranium Nitricum
یہ زیابیطس Diabetes Mellitus
اور Diabetes Insipidus
کے علاج کے لیے ایک نہایت اہم دوا ہے۔ یہ بالخصوص ان مریضوں میں مفید ثابت ہوتی ہے جہاں میٹابولک خرابی کے ساتھ ساتھ معدے اور گردوں کی پیچیدگیاں بھی موجود ہوں۔
شوگر کے مریضوں میں یہ دوا درج ذیل علامات پر تجویز کی جاتی ہے:
کثرتِ بول (Polyuria): بار بار اور زیادہ مقدار میں پیشاب کا آنا، بالخصوص رات کے وقت۔
شدید پیاس (Polydipsia):
خشک حلق اور مسلسل پیاس جو پیشاب کے ساتھ پانی کے زیادہ اخراج کا نتیجہ ہوتی ہے۔
شدید بھوک کے باوجود وزن کا گرنا:
مریض کو بھوک تو شدید لگتی ہے Bulimic Hunger ، لیکن اس کا جسم مسلسل سوکھتا چلا جاتا ہے اور شدید کمزوری محسوس ہوتی ہے۔
پیشاب میں شکر Glycosuria اور البیومن
Albuminuria:
ٹیسٹ میں پیشاب کے اندر شوگر اور پروٹین کے اجزاء کی موجودگی۔
ذیابیطس کے ساتھ معدے کے مسائل:
جب شوگر کے ساتھ معدے میں السر
Gastric/Duodenal Ulcer
، تیزابیت یا پیٹ پھولنے کی شکایت شامل ہو۔
لاغر پن اور نقاہت
(Emaciation):
خوب کھانے کے باوجود جسم کا مسلسل سوکھنا اور چربی کا تیزی سے کم ہونا۔
جلد خشک، سرد اور بے رونق ہو جاتی ہے۔
معدے میں جلن، سخت درد اور السر کے ساتھ شوگر کی ہسٹری اس کا خاص نشان ہے۔
جب ذیابیطس کی وجہ سے گردوں پر دباؤ آ رہا ہو Diabetic Nephropathy یا ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہو تو یہ میڈیسن بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔
شوگر کی پیچیدگی کے باعث پیدا ہونے والی مردانہ کمزوری اور سستی میں مفید ہے
یورانیم نیٹریکم کا اثر نچلی پوٹنسیوں اور ٹرائیچوریشن (Trituration) میں سب سے زیادہ مؤثر ہے:
مفید ترین پوٹنسی 3X سے 6X ہے یہ پوٹینسی شوگر کی سطح کو متوازن کرنے اور پیشاب میں شکر کے اخراج کو کم کرنے کے لیے بہترین نتائج دیتی ہے۔ اس کی 2 تا 4 گولیاں دن میں 3 سے 4 بار استعمال کی جاتی ہیں
اگر مریض میں ذہنی علامات یا شدید کمزوری کی کیفیات نمایاں ہوں تو 30C کی پوٹنسی روزانہ یا ہفتہ وار بنیادوں پر دی جا سکتی ہے
یورانیم نیٹریکم شوگر کے روایتی علاج (انسولین یا ایلوپیتھک ادویات) کے ساتھ ضمنی دوا کے طور پر بھی دی جا سکتی ہے، تاہم دوا کی پوٹنسی اور خوراک کا تعین ہمیشہ مریض کی مکمل ہسٹری اور پیتھولوجیکل رپورٹس کے بعد ہی کرنا چاہیے۔
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation