Back to Blog
Varicocele ویریکوسیل
Varicocele
ویریکوسیل کے مریضوں کے لیے خصوصی ہدایات :
یہ خصیوں کی رگوں کے پھولنے اور سوجن کی حالت کو کہا جاتا ہے، یہ صرف مردوں میں پائی جانے والی بیماری ہےـ اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے اور حفاظتی تدابیر اختیار نہ کی جائیں تو بے اولادی سمیت صحت کے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
صحیح احتیاط، مناسب غذا اور لائف سٹائل میں تبدیلی سوجن اور درد کو کافی حد تک کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں اس لیے :
زیادہ دیر کھڑے رہنے سے پرہیز کریں ، مسلسل کھڑے رہنے رگوں پر دباؤ بڑھتا ہے۔ کام کے دوران وقتاً فوقتاً وقفہ لیں یا پوزیشن بدلیں۔
وزن اٹھانے میں احتیاط کریں ، بھاری سامان اٹھانے یا شدید جم ورزشوں سے پیٹ پر دباؤ پڑتا ہے جو ویری کوسیل کو بڑھاتا ہے۔
بہت ڈھیلے یا بہت تنگ کپڑوں کے بجائے مناسب فٹنگ والی سپورٹیو انڈرویئر (Scrotal Support) کا استعمال کریں تاکہ رگوں پر دباؤ کم رہے۔
خصیوں کے درجہ حرارت کو بڑھنے نہ دیں۔ گرم پانی سے غسل یا لیپ ٹاپ کو گود میں رکھ کر کام کرنے سے گریز کریں۔
رفع حاجت کے وقت زیادہ زور لگانے سے پیٹ اور نچلے حصے کی رگوں پر دباؤ آتا ہے، اس لیے قبض نہ ہونے دیں ـ
کپڑے میں برف لپیٹ کر یا کولڈ پیک کے ذریعے دن میں 10 سے 15 منٹ خصیوں کی ہلکی ٹکور سے سوجن اور درد میں فوری آفاقہ ہوتا ہے البتہ برف کو براہِ راست جلد پر نہ لگائیں۔
آرام کرتے وقت ٹانگوں اور نچلے دھڑ کے نیچے تکیہ رکھ لیں تاکہ خون کا بہاؤ دل کی طرف آسانی سے ہو سکے۔
روزانہ 20 سے 30 منٹ کی واک اور ہلکی یوگا کی مشقیں خون کی گردش کو بہتر بناتی ہیں ۔
رگوں کی لچک اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر سے بھرپور غذا استعمال کریں، مثلاً تازہ سبزیاں، پھل، دالیں، چوکر والا آٹا ، مالٹا، لیموں، شملہ مرچ، بادام ، اخروٹ ، بیریز، ٹماٹر، پالک، گرین ٹی، اور سیب ۔
دن میں کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی پیئں تاکہ ہضم کا نظام بہتر رہے اور جسم میں سوزش کم ہو۔
زیادہ نمک سے پرہیز کریں کیونکہ نمک کی زیادتی جسم میں پانی کی ہولڈنگ کو بڑھاتی ہے جس سے سوجن اور دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔
پروسیسڈ فوڈ، برگر اور سموسے نہ کھائیں۔
بیکری کی اشیاء اور میٹھے مشروبات سے پرہیز کریں، یہ رگوں کی صحت پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔
کافی اور چائے کا انتہائی زیادہ استعمال بھی رگوں کی لچک کو متاثر کر سکتا ہے۔
سگریٹ نوشی ، آئس ، نسوار سے پرہیز کریں۔
الٹا یعنی پیٹ کے بل نہ لیٹیں، پہلو کے بل لیٹتے وقت گھٹنوں میں چھوٹا پلو رکھیں،
سائیکل چلانے اور کسی جانور کی سواری سے گریز کریں کیونکہ اس سے دباؤ اسی حصے پر آتا ہے،
اگر یہ مرض بانجھ پن یا شدید درد کا باعث بن رہا ہے تو کسی مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے مشورہ کریں
Consult with our Specialists
Have questions about your health? Our expert homeopathic doctors are here to help.
Book a Consultation